پامپور/نئی دہلی (آئی این پی )مودی پروڈکشن کی ایک اور فلم فلاپ مقبوضہ کشمیر کے شہر پامپور میں بھارتی فوج نے 50 گھنٹے بعد سرکاری عمارت جنگجووں سے خالی کرا لی اور 2 عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعوی بھی کردیا۔ پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی دعویدار بھارتی فوج کو 2 جنگجووں نے تین دن سے زائد تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔ مقبوضہ کشمیر کے شہر پامپور کی سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے مسلح افراد نے 50 گھنٹے تک بھارتی فورسز کو عمارت میں داخل نہ ہونے دیا۔ جنگجو پیر کی صبح عمارت میں داخل ہوئے اور فائر نگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔ اپنے زیر قبضہ علاقے میں چھوٹی سے عمارت کلئیر کرانے میں 3 دن لگانے والی بھارتی فوج دنیا کی بہترین پاک فوج کیخلاف بڑھکیں لگا کر پوری دنیا میں خود ہی شرمسار ہو رہی ہے۔
بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنز عبد الباسط خان نے کہا ہے کہ اگر سرجیکل سٹرائیک ہوتی تو پاکستان فوراً اس کا جواب دیتا جب بھارت کے پاس سرجیکل سٹرائیک کے کوئی ویڈیو شواہد موجود نہیں ۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عبد الباسط خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی اور نہ ہی بھارت کے ہاس کوئی شواہد موجود ہیں۔ بھارتی حکومت ،فوج اور میڈیا نے بڑے زور شور سے پاکستان پر نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے تو بہت کئے لیکن جب پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر ثبوت دکھانے کا کہا گیا تو پہلے آئیں بائیں شائیں کرنے لگے پھر کہا سارے ثبوت جلد میڈیا کے سامنے پیش کرینگے لیکن جب سٹرائیک ہوئی ہی نہیں تو ثبوت کیسے۔۔۔؟ مودی سرکار نے ایک اور پینترا بدلتے ہوئے کسی بھی قسم کے ثبوت دینے سے صاف انکار کر دیا۔
پاک فوج کے ساتھ 16ممالک کی مشترکہ فوج مشقیں 18اکتوبر سے لاہور سے شروع ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق فوجی مشقوں میں شرکت کرنے کیلئے سری لنکن فوج کا 25رکنی دستہ لاہور پہنچ گیاہے جبکہ دیگر 16ممالک کے دستے بھی پہنچ جائیں گے۔مشترکہ مشقوں کا آغاز 18اکتوبر سے ہوگا۔جو کہ 6روز تک جاری رہینگی ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کا مقصد اہلکاروں کی جسمانی اور فوجی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے جس میں 16ممالک کے دستے شریک ہونگے۔