اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ ایل او سی پر ہائی الرٹ کر دیا گیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حلقہ عباس پور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی، ملکی صورتحال اور بھارت کی جانب جارحیت کے ممکنہ خطرات کی وجہ سے پونچھ ڈویڑن کی انتظامیہ، پولیس ہائی الرٹ ہو گئی ہے۔ اِس سلسلہ میں پونچھ ڈویڑن کے کمشنر خان ظفر خان کی قیادت میں ڈی۔آئی۔جی پونچھ ڈویڑن ڈاکٹر لیاقت محمود، ایس، پی پونچھ عابد میر ، ڈپٹی کمشنر پونچھ چوہدری طارق نے مقامی انتظامیہ کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کے علاقوں تروٹی، پولس ، ککوٹہ پنیال دھڑا، دوسہ موڑ، چڑی کوٹ، ستھوال کے عوام کے مسلسل رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے اور کنٹرول لائن کے عوام سے رابطہ رکھتے ہوئے حکومت اقدامات سے آگاہی مہم کا سلسلہ بدستور جار ہے۔ عوام کو چولس رکھنے اور سماج دشمن عناصر پر نگاہ رکھنے کے ہدایت جاری کی گئی ہے۔ عوام کوبتایا گیا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقع یا کسی بھی مشتبہ فرد کو دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور تھانہ پولیس عباس پور سے رابطہ کیا جائے۔

یادرہے گزشتہ ہفتہ عباس پور میں ایک دھماکہ کے بعد آزاد کشمیر کے آئی۔جی اور پونچھ ڈویڑن کی انتظامیہ کے ذمہ داران ہنگامی طور پر عباس پور پہنچے اور عوام کے مورال کو بلند کرنے اور اِس واقع کے پس پردہ کرداروں تک پہنچنے کی کوشش شروع کر دیں۔ انتظامیہ اور ذمہ داران کا کہنا کہ وہ ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ اور بہت جلد حقائق عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے جائیں گے۔ اِس واقع کے بعد ضلعی مقامی پولیس ، حساس ادارے ، لا اینڈ آرڈر فورسز پوری طرح چوکس ہیں۔ عباس پور کے ایس۔ایچ۔او سیاب عباسی کو ہدایات مل چکی ہیں۔ کہ وہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر سماج دشمن عناصر، تحریب کاروں کو نا کام بنانے کے لیے اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ عوام علاقہ، انجمن تاجراں، سول سائٹی، تمام سیاسی شخصیات نے انتظامیہ پولیس کے مثبت کردار کو سراتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…