بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

’’امریکہ نے خطرناک دفاعی منصوبے پر کام شروع کر دیا ‘‘ یہ منصوبہ کن دو ممالک کے خلاف بنایا جا رہا ہے ؟ روس کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی فوج کے نمائندے زائی نے کہا ہے کہ امریکہ کی یک طرفہ طور پر مزائل شکن نظام کی تیاری سے عالمی سلامتی ماحول بڑی حد تک بگڑ گیا ہے اور عالمی و علاقائی اسٹریٹجک توازن کو توڑ دیا گیا ہے۔ امریکی اقدام سے نئے دور کے ہتھیاروں کی تیاری کا مقابلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ روسی فوج کے نمائندے نے کہا کہ امریکی مزائل شکن نظام کا نشانہ چین اور روس کی ایٹمی جنگی قوت ہے تاکہ دنیا میں امریکہ کی بالادست حیثیت کو برقرار رکھا جا سکے،چین اور روس نے جنوبی کوریا میں مزائل شکن نظام کی تنصیب کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال دونوں ملکوں کی افوج مشترکہ طورپر دو مزائل شکن فوجی مشقیں کریں گی ،چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق بیجنگ میں منعقد ہونے والے شیان شان فورم میں شریک چینی اور روسی افواج کے نمائندوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں جنوبی کوریا میں تھاڈ مزائل شکن نظام کی تنیصب کی مخالفت کی ہے اور اعلان کیا کہ دونوں ملکوں کی افوج اگلے سال مشترکہ طورپر دو مزائل شکن فوجی مشقیں کریں گے۔ اس مو قع پر چینی فوج کے نمائندے زائی جون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مزائل شکن نظام کی دریافت اور تنصیب سے بڑے ملکوں کے د رمیان تعلقات ، عالمی امن و استحکام ، تخفیف اسلحہ سمیت امور پر گہرے اثرات ہوتے ہیں۔امریکہ نے بارہا یک طرفہ طور پر مزائل شکن نظام کی تیاری کی جس سے عالمی سلامتی ماحول بڑی حد تک بگڑ گیا ہے اور عالمی و علاقائی اسٹریٹجک توازن کو توڑ دیا گیا ہے۔ امریکہ کے عمل سے نئے دور کے ہتھیاروں کی تیاری کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔اس مو قع پر روسی فوج کے نمائندے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپ اور ایشیا و بحرالکاہل علاقوں میں امریکی مزائل شکن نظام کی تنصیب کا نشانہ چین اور روس کی ایٹمی جنگی قوت ہے تاکہ دنیا میں امریکہ کی بالادست حیثیت کو برقرار رکھا جا سکے۔ پریس کانفرنس میں دونوں افواج نے اعلان کیا کہ اگلے سال مشترکہ طورپر دو مزائل شکن فوجی مشقیں کریں گے۔یہ مشقیں کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہونگی۔ بلکہ یہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان اعلی سطحی اسٹریٹجک باہمی اعتماد کا مظہر ہیں۔
دوسری جانب چین کی فوجی سائنسی اکیڈمی کے ڈائریکٹر چھائی اینگ تھینگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے، عالمی برادری کو کسی بھی شرط کے بغیر انسداد دہشت گردی کے لیے متحدہ محاذ قائم کرنا چاہیئے،، تعاون اور باہمی مفادات کی بنیاد پر نئے عالمی تعلقات کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے،ایشیا اور بحرالکاہل کے استحکام کا تحفظ شیانگ شان فورم کے تمام رکن ممالک کی ذمہ داری ہے۔جمعرات کو چائنہ ریڈیوانٹر نیشنل کے مطابقساتواں شیانگ شان فورم بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا فورم میں 59ممالک اور چھ عالمی تنظیموں کے قریباً400 مندوبین اور اسکالر نے شرکت کی فورم میں شرکاء نے ایشیاء و بحرالکاہل کی سلامتی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کی فوجی سائنسی اکیڈمی کے ڈائریکٹر چھائی اینگ تھینگ نے خطاب کرتے ہوئے پانچ نکاتی اتفاق رائے بیان کیا۔ جس کے مطابق ایشیا اور بحرالکاہل کے استحکام کا تحفظ سب رکن ممالک کی ذمہ داری ہے، اس خطے میں سلامتی کے چیلنجز کے مقابلے کے لیے سلامتی کا مشترکہ ،جامع اور پائیدار نظریہ قائم کرناچاہیئے۔ سمندری سلامتی کے تحفظ کے لیے مختلف ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے۔ سمندری سلامتی کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر پر کاربند رہنا چاہیئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی انسان کا دشمن ہے،عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی ہدایت کے تحت کسی شرط کے بغیر انسداد دہشت گردی کے لیے متحدہ محاذ قائم کرنا چاہیئے۔ عالمی انتظامی نظام کی اصلاحات کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیئے۔ ، تعاون اور باہمی مفادات کی بنیاد پر نئے عالمی تعلقات کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…