سرینگر(این این آئی) سرجیکل سٹرائیک کے دعوے دار شرم سے ڈوب مرے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بھانڈہ پھوٹ گیا،بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں سرکاری عمارت سے مسلح افراد کا قبضہ نہ چھڑا سکی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے ضلع پامپور میں سرکاری عمارت پر 2 مسلح افراد نے حملہ کر کے قبضہ کرلیا، بھارتی فورسز نے سرکاری عمارت سے قبضہ چھڑانے کے لئے کارروائی شروع کی تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی 2 دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا اور وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی آ تی رہیں ٗ مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی فوجی زخمی ہوئے ٗ عمارت میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔