انقرہ(آئی این پی ) ترکی نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے نتیجے میں وادی کی بگڑتی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور یہ معاملہ او آئی سی کی پارلیمانی یونین کے 36ویں اجلاس میں اٹھایا جائے گا، کشمیر کے عوام کی مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جائے ، خطے میں قیام امن کے لئے پاک بھارت مذاکرات کا تسلسل ضروری ہے ، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ پیر کو اس عزم کا اعادہ اور حمایت کی یقین دہانی ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کہرامن اور ترک پارلیمنٹ میں ترک پاکستان پارلیمانی گروپ کے چیئرمین محمد بالتا نے وزیراعظم نوازشریف کے کشمیر بارے نمائندہ خصوصی بیرسٹر محسن شاہ نوازرانجھا اور پرویزملک سے ملاقات کے دوران گفتگوکرائی ۔اس دوران سپیکر ترک اسمبلی نے کہا کہ ترکی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے نتیجے میں بگڑتی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور او آئی سی کی پارلیمانی یونین کے 36ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کی میزبانی ترکی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھی قبرص کی طرح بین الاقوامی مسئلہ ہے اس لئے عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کو روزمرہ کی ضروریات میں در پیش مشکلات کا فوری حل کیا جائے ۔ ترک اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا تسلسل خطے کے امن کے لئے انتہائی اہم ہے جبکہ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی پرویز ملک نے کہا کہ معصوم کشمیری عوام کے خلاف بھارتی مظالم آئے روز بڑھتے جا رہے ہیں ۔ دریں اثناء ترک پارلیمنٹ میں ترکی پاکستان پارلیمینٹرین گروپ کے چیئرمین محمد بالٹا نے وزیراعظم نوازشریف کے مسئلہ کشمیر بارے خصوصی نمائندوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خوشی ہماری خوشی ہے اور پاکستان کا غم ہمارا غم ہے،پارلیمینٹرینز کا ہمارے برادرانہ تعلقات میں اہم کردار ہے،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہمارے خدشات ایک جیسے ہیں اور ہمیں موجودہ صورتحال پر تشویش ہے ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں کشمیر پر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کی۔ممبر قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ پاکستان کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے آواز بلند کرنے پر ترکی کا شکرگزار ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی اراکین نے بھارتی مظالم کی تصاویر دکھائی۔جس پر محمد بالٹا نے کہا کہ بھارت کا یہ ایک شرمناک ظلم ہے جس پر عالمی برادری کوئی نوٹس نہیں لے رہی۔انہوں نے کہا ترکی ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ پاکستانی وفد نے ان کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،ترکی نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا



















































