اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

’’میاں! ایسا کرو کہ شادیاں کرکے گھر بسائو، فوج کی سختیاں تمہارے بس کی نہیں ‘‘

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ گئے تو تھے بھارتی جوانوں میں اپنا مورال بلند کرنے مگر لوٹے تو شکوے شکایتوں کا انبار لئے۔تفصیلات کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے مونا باو کا دورہ کیا تو ان کے ہوش ٹھکانے آگئے۔وہاں موجود فوجیوں کا کہنا ہے کہ نہ پینے کا پانی ملتا ہے نہ پہننے کے کپڑے جبکہ وردی مسلسل پہنے رہنے سے جسم میں کیڑے پڑنے لگے ہیں۔بھارت کی نازک فورسز کے جوان کیموفلاج یونیفارم سے بھی بیزار ہیں انہوں نے راج ناتھ سے شکوہ کیا کہ کیموفلاج سے انھیں جلدی بیماریاں ہورہی ہیں یوں جوانوں کا جذبہ دیکھنے کی خواہش لے کر راجستھان کے سرحدی علاقے جانے والے راج ناتھ شکایتوں کے انبار لے کر واپس لوٹے ۔بی ایس ایف اہلکار وں کا کہنا تھاکہ نہ پینے کا پانی ہے نہ کھانا ، راجستھان کی گرمی میں پیاس بھی نہیں بجھتی۔بھارت کی نازک اندام فورسز کے جوان کیموفلاج یونیفارم سے بھی بیزار ہیں ، راج ناتھ سے شکوہ کیا کہ کیموفلاج سے انھیں جلدی بیماریاں ہورہی ہیں۔سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کیمپ جانے والے بھارتی وزیر داخلہ مایوس اور پریشان واپس لوٹے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کبھی کسی پر حملہ نہیں کرے گالیکن اگر ہم پر حملہ ہوا تو بھرپور جوابی کاروائی کریں گے اوراپنی گولیوں کا شمار نہیں کریں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گزشتہ روز پاکستان کے ساتھ واقع سرحدی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر راجناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت کبھی کسی پر حملہ نہیں کرے گالیکن اگر ہم پر حملہ ہوا تو بھرپور جوابی کاروائی کریں گے اوراپنی گولیوں کا شمار نہیں کریں گے ۔بھارتی وزیر داخلہ نے سیکورٹی اہلکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت سرحد کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی ،باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ ایک متوازی سڑک مکمل کرنے سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے ۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ہمارا ثقافتی ورثہ واسدیو کتم باکم کا مطلب پوری دنیا ہمارا یک خاندان ہے ۔ہم کسی کی سرزمین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے ،ہم کبھی پہلے فائر نہیں کریں گے لیکن اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو ردعمل میں ہم ٹرگر دبانے کے بعد اپنی گولیوں کا شمار نہیں کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…