اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کولمبیا کے صدر یوان مینوئل سینٹوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ امن کے نوبل ایوارڈ سے ملنے والی رقم ملک میں جاری 52 سالہ جنگ کے متاثرین کی مدد کے لیے وقف کر دیں گے۔سینٹوس کو گذشتہ ماہ فارک باغی گروپ کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے رواں سال امن کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔تاہم اس معاہدے کو چند دن قبل کولمبیا کی عوام نے ایک ریفرینڈم میں مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس خانہ جنگی میں اب تک تقریبا دو لاکھ 60 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ تقریبا 60 لاکھ افراد ملکی کے اندر ہی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔مسٹر سینٹوس نے کہا: ‘گذشتہ شب میں نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم یہ 80 لاکھ سویڈش کوران (سوا نو لاکھ امریکی ڈالر) متاثرین کے لیے وقف کر دیں گے۔’انھوں نے بوجایا شہر میں جنگ سے متاثرین کے لیے ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد یہ اعلان کیا۔نوبیل انعام کمیٹی کے صدر کاچی کلمین فائیو نے جمعے کو کہا کہ ‘یہ انعام کولمبیا کے صدر کی جنگ ختم کرنے مستحکم کوششوں کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔
نوبل انعام حاصل کرنے والے صدر نے کروڑوں روپے انعامی رقم کسے دیدی؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ



















































