اسلام آباد(این این آئی)یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے یمن میں سعودی اتحادیوں کی بمباری میں 140 افراد کی ہلاکت کے بعد یمن کی سکیورٹی فورسز اور ملیشیا سے کہا ہے کہ اس ‘خونی حملے’ کا بدلہ لینے کے لیے سعودی عرب کی سرحد کی پر جمع ہو جائیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق علی عبداللہ صالح نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلح افواج، سکیورٹی فورسز اور ملیشیا کے تمام اہلکاروں سے کہتا ہوں کہ سعودی عرب کے ساتھ سرحد کی جانب چلیں اور بدلہ لیں۔ٹی وی پر خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی جانوں کا بدلہ لینا چاہیے جو فوجی اڈوں پر مرے ہیں، جو مارکیٹوں میں مرے ہیں اور سب سے زیادہ بدلہ ان کا لینا ہے جن کو جنازے کی رسومات ادا کرتے ہوئے قتل کیا گیاہے۔ اب بڑی جنگ ہوگی۔انھوں نے کہا کہ جنگجو نجران، جازان اور اسیر کے فرنٹ پر ملیں جن کی سرحد ‘پسماندہ’ سعودی عرب سے لگتی ہیں۔یاد رہے کہ عبداللہ صالح کو 2012 میں اس وقت اقتدار چھوڑنا پڑا جب ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گئے اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ امن مذاکرات کا آغاز ہوا۔عبداللہ صالح کو مسلح افواج کے ان اہکاروں کی حمایت حاصل ہے جنھوں نے نئی حکومت کے خلاف بغاوت کی اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب لبنانی حزب اللہ کے سربراہ رہنما حسن نصر اللہ نے کہاہے کہ نمازجنازہ پر سعودی فضائی حملے کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی حزب اللہ کے سربراہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب نے نماز جنازہ پر حملہ کرکے ظلم کیا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا انہوں نے کہاکہ میں یمن کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ آپ لوگ کامیاب ہو ں گے۔ آپ لوگوں کے انقلابی خون کو خونی درندوں کی تلواروں پر فتح ہو گی۔
سعودی سے عرب سے بدلہ لینے کیلئے سب سرحد پر پہنچیں‘ بڑی جنگ ہوگی‘ یمن نے بڑا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا



















































