اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

12سالہ ننھے بچے نے بہادری کے سارے ریکارڈزتوڑ دئے ۔۔ بھارتی فوج کے سامنے سینہ تان لیا ۔۔ پھر کیا ہوا ؟ جان کر آپ بھی رو پڑیں گے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

سری نگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 12سالہ معصوم بچے جنید کا سکول کارڈ سوشل میڈیا پر سامنے آگیا جس کے مطابق جنید احمد ساتویں جماعت کا طالب علم تھا،جنید کے قتل کے خلاف مقبوضہ وادی میں اتوار کو ہزاروں افراد نے احتجا ج کیا اس دوران ایک کشمیری بچے نے بھارتی فوجی کے آگے سینہ تان کر آزادی کانعرہ لگادیا، قریب کھڑا بھارتی فوجی اسے کچھ نہ کہہ سکا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 12سالہ معصوم بچے جنید کا سکول کارڈ سوشل میڈیا پر سامنے آگیا۔جنید احمد کے سکول کارڈ پر اسکے سکول کا نام نیو بانونٹ انگلش سکو ل عالی مسجد عیدگاہ سرینگر کا پتہ درج ہے ۔جنید علی ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اور اسکے کارڈ پر رول نمبر اور بس نمبر بھی درج ہے ۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بارہ سالہ معصوم بچے جنید کے قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، بھارتی مظالم کے خلاف کیے جانے والے اس مظاہرے میں شریک ایک کشمیری بچہ بھارتی فوجی کے آگے سینہ تان کر کھڑا ہوگیا۔چھوٹے سے بچے کی بہادری اور وی وانٹ فریڈم کے نعرے سن کر بھارتی فوجی پیچھے ہٹ گیا۔ یاد رہے کہ آج ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں 12 سالہ بچے کی شہادت کے باوجود کشمیری عوام میں جذبہ آزادی میں ذرہ برابر بھی کمی نہ آسکی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بچہ جذبہ آزادی سے سرشار ہوکر بھارتی فوجی کے سامنے کھڑے ہوکر فلک شگاف نعرے لگا رہا ہے۔ جبکہ بھارتی فوجی نے اس پر اپنی بندوق بھی تان رکھی ہے۔یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں پیلٹ گن سے چھلنی ہونے والا بارہ سالہ بچہ شہید ہوگیا تھا، مظاہرین شہید بچے کا جنازہ لے کر نکلے تو غاصب فوج نے شیلنگ کرکے کئی افراد زخمی کردیئے، جنید کا جسد خاکی سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر آخری آرام گاہ پہنچایا گیا۔کشمیرکی تحریک آزادی میں جام شہادت نوش کرنے والے کشمیریوں کی تعداد ایک سوسے زائد ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افرادزخمی ہیں لیکن بھارتی مظالم کے خلاف سینہ سپرہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…