جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان،افغان فورسز اور اتحادی افواج کو بڑی شکست،شرمناک مثال قائم ہوگئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان،افغان فورسز اور اتحادی افواج کو بڑی شکست،شرمناک مثال قائم ہوگئی،پانچ دن بعد بھی قندوز سے طالبان کا قبضہ ختم نہ ہو سکا،جھڑپوں میں 32ہلاک،درجنوں زخمی،پانچ روزسے شہرکی گلیوں میں وقفے وقفے سے لڑائی جاری ،قندوز کے بڑے حصے پر ا بھی تک طالبان کا قبضہ برقراررہے،افغان فورسز تباہ کن ہتھیاروں اور فضائیہ کے خطرناک لڑاکا طیاروںکی مدد کے باوجودشہر کے ایک حصے میں محدود،پانچ روز میں کوئی پیش قدمی نہیں کی، شہری بڑی تعدادمیں کابل کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں،افغان ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہونے سے اس پر سوار تمام آٹھ فوجی ہلاک، طالبان کا نشانہ بنانے کا دعوی ، صوبائی حکام نے بھی دعوے کو درست قرار دیدیا،افغان شہر قندوزمیں گزشتہ پانچ روز سے لڑائی جاری ہے سیکورٹی فورسز پانچ دن بعد بھی قندوز شہر سے طالبان کا قبضہ چھڑانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں جبکہ تازہ جھڑپوں میں 32افرادکی ہلاکت کی اطلاع ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ہلاکتیں فورسزیا پھر طالبان جنگجوؤں کی ہوئیں، قندوز کے بڑے حصے پر اب بھی طالبان کا قبضہ ہے اور وہ افغان فورسز کے خلاف سخت مزاحمت کر رہے ہیں۔

گزشتہ پانچ ایام سے شہر کی گلیوں میں وقفے وقفے سے لڑائی جاری ہے،ادھرافغان وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ صوبہ ہلمند کے مختلف اضلاع میں جاری جھڑپوں میں 86طالبان کو ہلاک کردیاگیا، حملوں میں نو طالبا ن کو زخمی جبکہ 11کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان سے سیکورٹی ادارے تفتیش کررہے ہیں جبکہ نیشنل آرمی کا فوجی ہیلی کاپٹر شمالی صوبے بغلان میں تکنیکی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں اس پر سوار آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کے عملے کے پانچ اراکین اور تین فوجی شامل ہیں تاہم طالبان کے ترجمان نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے جبکہ بغلان کے دو صوبائی اہلکاروں نے طالبان کے دعوے کو درست قرار دیا ہے،دوسری جانب طالبان نے بغلان میں ہی حملہ کرکے ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا ہے،حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک،2 زخمی اور 3 لاپتا ہوگئے ،قبل ازیں امریکی جاسوس طیارے نے افغان صوبہ ننگر ہار کے ایک گاؤں پر میزائل حملہ کرکے 34داعشی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قندوز کے بڑے حصے پر اب بھی طالبان کا قبضہ ہے اور وہ افغان فورسز کے خلاف سخت مزاحمت کر رہے ہیں۔افغان فورسز شہر کے ایک حصے میں موجود ہیں اور پانچ روز میں کوئی پیش قدمی نہیں کر سکیں، وقفے وقفے سے لڑائی کے باعث بڑی تعداد میں قندوز کے شہری دارالحکومت کابل کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں،افغان میڈیا نے بتایا کہ افغانستان کے شمالی شہر قندوز میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ افغان شہر قندوز میں طالبان عسکریت پسندوں اور کابل حکومت کی فوجی دستوں کے درمیان لڑائی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور یہ عمل وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بظاہر حکومتی فوج کا دعویٰ ہے کہ شہر پوری طرح طالبان سے پاک کر دیا گیا ہے لیکن نیوز ایجنسی کو مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں

میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ پانچ ایام سے شہر کی گلیوں میں وقفے وقفے سے لڑائی جاری ہے۔ادھر اسپتال حکام نے بتایاحالیہ لڑائی کے دوران دو سو دس زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے اور ان زخمیوں میں کئی عام شہری ہیں۔ ڈاکٹر سلام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کئی زخمیوں کو قندوز شہر کے قریبی علاقوں میں واقع طبی مراکز تک بھی پہنچایا گیا ہے کیونکہ شہر کے سرکاری ہسپتال میں مناسب طبی سہولتوں کے فقدان کے بارے میں عام لوگ آگہی رکھتے ہیں۔دوسری جانب ایک بیان میں افغان وزارت دفاع نے بتایا کہ ملکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر شمالی صوبے بغلان میں کریش ہونے سے اس پر سوار آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کے عملے کے پانچ اراکین اور تین فوجی شامل ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے ڈانڈ غوری کے ضلع میں گرنے والے اس ہیلی کاپٹر کی تباہی کو تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا اور باغیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کے تمام دعووں کو مسترد کر دیاجبکہ غیرملکی خبررساں ادارے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں طالبان کے ترجمان نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ، بغلان کے دو صوبائی اہلکاروں نے طالبان کے دعوے کو درست قرار دیا ہے،اتوارکو ہی جاری ایک بیان میں افغان وزارت دفاع نے کہاکہ صوبہ ہلمند کے مختلف اضلاع میں جاری جھڑپوں میں 86طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاگیا،بیان کے مطابق حملوں میں نو طالبا ن کو زخمی جبکہ 11کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان سے سیکورٹی ادارے تفتیش کررہے ہیں،بیان میں سیکورٹی فورسز کے نقصان بارے نہیں بتایاگیا اورنہ ہی یہ بتایاگیا کہ کون کون سے ضلع میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے ،ادھرطالبان نے بغلان میں ہی حملہ کرکے ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا ہے،حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک،2 زخمی اور 3 لاپتا ہوگئے ،قبل ازیں افغان حکام نے بتایا کہ امریکی جاسوس طیارے نے افغان صوبہ ننگر ہار کے ایک گاؤں پر میزائل حملہ کرکے 34داعشی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا،بتایاگیاہے کہ اس حملے میں متعددجنگجوزخمی بھی ہوئے جبکہ اس ڈرون حملے میں جنگجوؤں کے دوخفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے امریکی جاسوس طیارے نے ان حملوں میں پانچ میزائل داغے۔حکام کے مطابق ڈرون حملے مختلف صوبوں کے اضلاع نازیان،حسکہ مینا میں کیے گئے۔

31جنگجوہارون بابا کی حدودحسکہ مینا میں اورتین نازیان ضلع کے مارے گئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…