منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حالات مزید کشیدہ ،بھارت نے پاکستان کوایک اوردھمکی دیدی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے گئے پسندیدہ ملک کے درجے پر نظرثانی کرے گاکیونکہ د ہشت گردی کو اجناس کی طرح برآمد نہیںکیا جا سکتا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں نوازشریف کا برہان وانی سے متعلق بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کی سازش میں پاکستان خود ملوث تھا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی اور تجارت کے مفادات کی بنیاد پرپاکستان کو دیے گئے پسندیدہ ملک کے درجے پر نظرثانی کی جائے گی، دہشت گردی کو اجناس کی طرح برآمد نہیں کیا جا سکتا ۔ ۔ وکاس سوراپ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں نوازشریف کا برہان وانی سے متعلق بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کی سازش میں پاکستان خود ملوث تھا ، نوازشریف نے برہان وانی کو کشمیری سرزمین کا بیٹا قراردیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ خوشحالی کا فروغ ہے لیکن دہشت گردی کو اجناس کی طرح برآمد نہیںکیا جا سکتا۔ہم اپنی سیکیورٹی اور تجارت کے مفاد کی بنیاد پر پاکستان کو دیے گئے پسندیدہ ملک کے درجے پر نظرثانی کریں گے ۔پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان حالیہ رابطے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وکاس سوراپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے جنوری میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جائیں گی ۔بھارت ان تفصیلات کو عام نہ کرنے کے وعدے پر کاربند ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…