پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم نے خود جاسویسی نہیں کی بلکہ ہمیں تو امریکہ نے کہا تھا ۔۔۔! دنیا کے دوسرے بڑے سرچ انجن نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے امریکی خفیہ اداروں کے حکم پر کروڑوں صارفین کی ای میلز کو اسکین کیاہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یاہو کی جانب سے یہ نگرانی گزشتہ برس کے دوران کی گئی تھی۔ یاہو کو قومی سلامتی کے امریکی ادارے’این ایس اے‘ وفاقی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) کی جانب سے ایسا کرنے کے لیے کہا تھا۔ یاہو کے تین ایسے سابق اور ایک نا معلوم اہلکار کے حوالے سے بتایاگیا کہ امریکی حکام کی جانب سے یاہو پر زور ڈالا گیا کہ وہ ایسی ای میلز کو اسکین کرے جن میں مخصوص حروف یا اصلاحات استعمال کی گئی ہوں۔ اس مقصد کے لیے یاہو نے امریکی حکومت کی درخواست پر ایک خصوصی سافٹ ویئر پروگرام بھی تیار کیا تھا۔ اس رپورٹ پر امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم رابطہ کرنے پر یاہو نے اس رپورٹ کو مسترد تو نہیں کیا مگر یہ ضرور کہا کہ کمپنی امریکی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی تمام کام کرتی ہے۔ دوسری طرف گوگل کمپنی نے کہا ہے کہ انہیں امریکی حکام کی جانب سے آج تک اس قسم کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ گوگل کی ’جی میل‘ دنیا کی سب سے بڑی ای میل سروس ہے۔ گوگل کے مطابق اگر ای میل کی جاسوسی کے لیے ان سے رابطہ کیا جاتا تو وہ اس سے فوری طور پر انکار کر دیتے۔ اسی طرح مائیکرو سافٹ نے بھی کہا ہے کہ ان کی جانب سے کبھی صارفین کی ای میلز کی خفیہ نگرانی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب سال 2016ء کا فزکس کا نوبل انعام برطانیہ میں پیدا ہونے والے تین سائنسدانوں ڈیوڈ تھاؤلیس، ڈنکن ہولڈین اور مائیکل کوسٹرلِٹز کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان سائسندانوں کو یہ انعام مادے کی غیر معمولی حالتوں مثلاسپر کنڈکٹرز وغیرہ سے متعلق ان کی تحقیق پر دیا گیا ہے۔ نوبل انعام دینے والی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق اس میدان میں ان کے بنیادی کام کے بعد اب مادے کی مزید اجنبی حالتوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ نوبل انعام کے ساتھ آٹھ ملین سویڈش کراؤن کی رقم دی جائے گی، جو نو لاکھ 37 ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…