زیوریخ(این این آئی)نیوزی لینڈ میں قسمت کے دھنی چھوٹے سے بچے نے بونس بونڈ لاٹری کے ذریعے دس لاکھ ڈالر جیت لئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاٹری کے منتظمین نے بتایا کہ بونس بونڈ لاٹری سکیم کی سرمایہ کاری میں انعامی رقم جیتنے والا یہ سب سے کم عمر بچہ ہے۔ خوش قسمت بچے کے والدین نے اس کی پیدائش کے وقت دو سو پچاس ڈالر سے بونس بونڈ اکاونٹ کھولا تھا،والدین کا یہی اقدام ان کے بچے کے لئے خوش قسمتی کی بنیاد بن گیا،شاندار جیت کی اطلاع چھٹیاں گزارنے کے بعد گھر واپسی پر ملی۔نیوزی لینڈ کی بونس بونڈ سکیم لاٹری کی طرز کی ایک سرمایہ کاری سکیم ہے جس کے ذریعے ہر ماہ ہزاروں افراد کو انعامی رقم دی جاتی ہے۔نیوزی لینڈ کے اے این زیڈ بینک نے بچے کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔