نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جنرل کاجھوٹ انڈیاکومہنگاپڑا، بھارت کو ایک دن میں اربوں روپے کانقصان ہوگیا۔بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ کے بیان نے ان کی اپنی ہی سٹاک مارکیٹ پرسرجیکل اسٹرائیک کردیا۔ بھارتی اسٹاک ایکسچینجزکریش ہوگئیں۔ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق بھارت کے جھوٹ کا خمیازہ ان کی اپنی اسٹارک مارکیٹس کو بھگتنا پڑ گیا۔بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹننٹ نے اپنی میڈیا ٹاک میں لائن آف کنٹرول پر کھلی جارحیت کو سرجیل اسٹرائیک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایل او سی پرسرجیکل اسٹرائیک کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا۔ اس حوالے سے پاکستانی ہم منصب کو آگا ہ کردیا گیا ہے۔بھارتی فوج کے دعوے کے بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ بھارتی اسٹاک ایکس چینج میں مندی سے انڈیکس 550 پوائنٹس گرگیا۔ایک سو پچاس بھارتی کمپنیوں کے کھاتوں میں مندی جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا عمل جاری ہے۔بھارتی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف جارحیت کی خبروں نے اسٹاک مارکیٹ کا بیڑہ غرق کردیاجس کی وجہ سے بھارت کوایک دن میں سٹاک ایکسچینزمیں 50ارب روپے کانقصان ہواہے ۔بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق بھارتی جنرل کوقیادت سے سچ بولناچاہیے تھا،بھارتی سٹاک ایکسچینزکے بروکرزنے کہاہے کہ ہمارے جنرل نے ہمارے ہی چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں