جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کشمیر ،پاکستان کو دینے کی آفر کرنے والے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دو روز قبل بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کتجو نے پاکستان کو کشمیر کے ساتھ بہار بھی لینے کی پیشکش کی تھی جس پر انہیں سخت ری ایکشن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بھارتی عوام کا جنون دیکھتے ہوئے کتجو نے اپنے بیان کو مذاق قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود اب تک انہیں سکون کا سانس لینے نہیں دیا جا رہا۔ کتجو نے فیس بک پر ہی نہ صرف اپنے بیان کو مذاق قرار دیا بلکہ مذاق کو آگے بڑھانے کی ٹھانی اور بہاری شہریوں کو کہا کہ ان پر مقدمہ چلایا جائے۔ بلکہ یہ مقدمہ بھی اقوام متحدہ کی عدالت میں چلنا چاہیے۔ان کے خلاف تازہ ترین کاروائی میں ملک کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ جے یو ڈ ی ایم ایل سی کی درخواست پر درج کیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان کو کشمیر اور بہار دینے کی پیشکش کر کے کتجو نے ملک کی سلامتی کی بے حرمتی کی ہے۔ایک اور درخواست میں چیف منسٹر نتیش کمار کے احتجاج کے جواب میں مذاق کو مزید بڑھانے پر ان پر مقدمہ کی درخواست کی گئی ہے۔ کتجو کو آئی پی سی کی آرٹیکل 124 اے کے تحت بک کیا گیا ہے۔ یہ خبر شاشتری نگر پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او برندرا پرتاب نے میڈیا کو بتائی۔ جے ڈی یو ایم ایل سی کے ترجمان نیرج کمار نے کتجو کے خلاف ملکی سلامتی کی بے حرمتی کرنے پر تھانے میں شکایت درج کروائی تھی۔ ایک وکیل اروند کمار نے پٹنا چیف جوڈیشل میجسٹریٹ اوم پرکاش کے دفتر میں بھی کتجو کے خلاف دورخواست دی۔ کتجو کے خلاف آئی پی سی کی دہارا 500، 501 اور 502 کے تحت بھی درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔چیف منسٹر نتیش کمار نے کہا تھا کہ کتجو جی اپنے آپ کو بہاریوں کا مائی باپ سمجھنے لگے ہیں۔ اس پوسٹ پر ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی پرساد یادو ، اور سابقہ چیف منسٹر جتن رام منجھی نے بھی سخت ری ایکشن دکھاتے ہوئے کتجو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…