پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اُڑی حملہ،ایک اور فوجی جہنم واصل،تعداد19ہوگئی،اب ہماری فوج بات نہیں کریگی بلکہ۔۔۔! نریندر مودی کو جنگ کا بخار چڑھ گیا،بڑا اعلان

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اڑی حملے کے ذمہ دار سزا سے بچ نہیں سکیں گے ،ہماری فوج بات نہیں کرے گی بلکہ بہادری سے جواب دے گی ،اڑی حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کشمیری عوام نے ملک کے خلاف سرگرم عناصر کو پہنچانا شروع کردیا ہے ،کشمیر ی معمولات زندگی کی دوبارہ بحالی چاہتے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’من کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اڑی حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔مودی کا کہنا تھاکہ ہمارے ،شہریوں اور سیاسی رہنماؤں کے پاس بات چیت کے بہت سے مواقع موجود ہیں اور ہم بات کرتے ہیں لیکن فوج بات چیت نہیں کرے گی وہ صرف اپنی بہادری کے ذریعے ہی جواب دے گی۔آج میں کشمیر ی عوام سے بات کرنا چاہتا ہوں انھوں نے ملک کی مخالفت کرنے والے عناصر کو پہنچانا شروع کردیا ہے ۔کشمیری عوام چاہتے ہیں انکے معمولات زندگی دوبارہ بحال ہوں ،تعلیمی اور تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں ،کشمیر ی عوام کی سیکورٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔انتظامیہ اسے برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور بھارتی فوجی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد19ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے اڑی میں واقع بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والا بی ایس ایف کا 30سالہ اہلکار پیتاباس ماجھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاک فوجیوں کی تعداد 19ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ 18ستمبر کو اڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں 18بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی تھی ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…