پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

برطانوی آرمی چیف کی جنرل راحیل کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف ۔۔بھارتی میڈیاکومرچیں لگ گئیں ،پاکستان دشمنی میں کیاسے کیاکہہ گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2016 |

مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی آرمی چیف جنرل نک کارٹر بھی پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کردی۔ مانچسٹرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راحیل شریف بہترین کمانڈر ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیاں اہمیت کی حامل ہیں۔برطانوی آرمی چیف نے بھی جنرل راحیل کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔ کہتے ہیں کہ مشکل حالات میں پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہاہے اورپاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف بہترین کمانڈرہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف میرے اچھے دوست ہیں۔ جنرل راحیل کی قائدانہ صلاحیتیں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔پاک بھارت کشیدگی پرعالمی برادری کے کردار سے متعلق برٹش آرمی چیف جنرل سرنکولوس کارٹر نے جواب دیا کہ پاک بھارت کشیدگی پررائے نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت اچھی صلاحیتوں کی حامل ہے۔ دونوں ممالک مل کر بہترین حل نکالیں۔ جنرل نک کارٹر نےکہا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات انتہائی اہم ہیں اور اس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ادھربرطانوی آرمی چیف کے بیان پربھارتی میڈیانے واویلامچایاکہ پاک فوج کے سربراہ کی تعریف کرنادراصل بھارت کےخلاف برطانیہ بالواسطہ طورپرحمایت کررہاہے ۔بھارتی میڈیانے الزام لگایاکہ برطانوی افواج کے سربراہ کوغیرجانب داررہناچاہیے تھالیکن برطانوی آرمی چیف نے یک طرفہ طورپرپاک فوج کے سربراہ کی تعریف کی ہے ۔جبکہ برطانوی میڈیانے اس خبرکونمایاں طورپرکوریج دی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…