نیویارک(( آن لائن )) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے تاریخ میں پہلی بار فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دے دی۔اپنے خطاب میں بنیامن نتن یاہو کا کہنا تھا کہ اگر انہیں بھی فلسطینی پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے بلایا گیا تو وہ ضرور جائیں گے،اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محمود عباس نفرت پھیلانے کے بجائے امن کے لئے کام کریں۔ انھوں نے کہاکہ کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ہم ایک ساتھ آگے بڑھیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محمود عباس نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اندر اسرائیل کے خلاف بات کرنے کے بجائے اسرائیلی عوام سے بات کرنے کیلئے یروشلم آئیں۔اس ضمن میں فلسطینی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔