اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق بھارتی آرمی چیف جنرل شنکر رائے چوہدری نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ اپنی فدائی فورس تیار کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڑی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی آرمی چیف نے بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ا س طرح کی کارروائیوں سے بچنے اور ان کا جواب دینے کے لئے بھارت کو اب اپنی فدائی فوج تیار کرنی چاہیے۔
Former Army Chief General Shankar Roy Choudhary on NDTV says "Time For India to raise our own Fidayeen" reflecting depth of rage #UriAttack
— barkha dutt (@BDUTT) September 18, 2016
بھارتی فوج کی جانب سے اپنی غلطیوں کو چھپانے اور اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر دھرنے کا سلسلہ جاری ہے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج اور اس کے سابق افسروں میں اس واقعہ کے متعلق شدید غصہ پایا جاتا ہے ۔ جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے مودی کو یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں چھوٹے پیمانے پر سنائپر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں کرنے کی اجازت دیں۔
درخواست میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کا سخت جواب دیا جائے گا مگر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورت حال کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے اس واقعہ کا براہ راست الزام پاکستان پر لگایا گیا ہےا وربھارتی فوج یہ چاہتی ہے کہ اس کے جواب میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی اجازت دی جائے جس میں چھوٹے پیمانے پر گولہ باری ، سنائپر شوٹنگ اور ٹارگٹڈ آپریشن جیسے اقدامات شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ان حملوں کے متعلق لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی برادری کو اس سلسلے میں غیر جانب دارانہ تحقیقات کی دعوت بھی دی ہے۔ دوسری جانب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے اپنا دورہ پاکستان بھی منسوخ کر دیا ہے ۔