اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں صرف دو چیزیں ہیں جن پر تمام پاکستانی ایک ہیں ان دو چیزوں کے بارے میں امریکی سینیٹر کا دلچسپ انکشاف

datetime 9  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کانگریس میں پاکستان اور بھارت کے این ایس جی گروپ میں شمولیت ، پاکستان اور بھارت کے ساتھ امریکی تعلقات اور خطے کی جوہری توازن سے متعلق گفتگو کی گئی ۔ جس میں پاکستان کے حوالے سے امریکی کانگریس کے اراکین کی جانب سے مصالحتی رویہ دیکھنے میں آیا۔ جمعرات کو ہونے والےاجلاس میں امریکی سینٹرز کی جانب سے چند دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آئے میں ۔ کانگریس اجلاس میں کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے شریک ڈائریکٹر ٹوبی ڈالٹن سے نیوہمپشائر سے تعلق رکھنے والے سنیٹر جیئین شاہین نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے اس کی وجوہات پوچھیں تو مسٹر ڈالٹن نے کہا کہ پاکستان میں جوہری پروگرام جاری رکھنے کے حوالے سے مکمل اتفاق پایا جاتا ہے ۔ مسٹرڈالٹن نے اس موقع پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شاید جوہری ہتھیار اور کرکٹ ہی وہ دو چیزیں ہیں جن پر پوری پاکستانی قوم کا اتفاق ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام کو جاری رکھنے کے حوالے سے پاکستان کی امداد روکنے اور پابندیوں سمیت کوئی بھی اقدام پاکستان کو اس معاملے پر اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔
ری پبلکن سے تعلق رکھنے والے کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کوری گارڈنر نے قدیر خان کے حوالے سے جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوال کیا کہ آیا پاکستان کے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات اب بھی برقرار ہیں جس پر جواب دیا گیا کہ پاکستان نے اس واقعہ کے فوراً بعد ہی تعلقات کو ختم کر دیا تھا۔
واشنگٹن تھنک ٹینک کے روبرٹ ایل گرینئر کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پاکستان نے ایران اور شمالی کوریا سے 1990 میں رابطہ کیا تھا جس کی بنیادی وجہ امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں تھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا جوہری پروگرام بھارت کے خلاف اپنے دفاع کی ضمانت سمجھتا ہے لہذا وہ اسے کسی صورت بند نہیں ہونے دے گا۔ انھوں نے خبردار کیا کہ ‘اگر ہم ان سے ایک اچھوت کی طرح سے سلوک کریں گے تو وہ بھی ایک اچھوت کی طرح ہی برتاؤ کریں گے۔جون ہوپکنز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل مارکے نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کو ‘واحد دلچسپ چیزقرار دیا، جو پاکستان میں ہونے جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…