پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے شہر کیلے میں غیرملکیوں کے لئے کیمپ کے قریب دیوار کی تعمیر بہت جلد شروع کر دی جائے گی، دیوار کی تعمیر کا خرچہ برطانیہ کرے گا۔ اس دیوار کو ’’کیلے کی دیوار عظیم‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو 13 فٹ بلند ہوگی اور کیلے کی بندرگاہ کو جانے والی مرکزی سڑک کے دونوں جانب ایک کلو میٹر کے فاصلے تک بنائی جائے گی۔فرانسیسی حکومت کے مطابق اس منصوبے سے لاکھوں تارکین وطن کی دیکھ بھال میں مددملے گی ۔اس وقت فرانس میں پاکستان ،شام ،عراق سمیت دنیاپھرکے لاکھوں افراد موجود ہیں جن کواس منصوبے سے فائدہ ہوگا