واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوتن صدر اوباما کے مقابلے میں زیادہ بڑے رہنما ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں فوجی امور کے ماہرین پر مشتمل ایک فورم سے سوال کے جواب کے دوارن ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر کی خوب تعریف کی۔کوئز میں ٹرمپ سے صدر پوتن کی تعریف کے بارے میں اْن سے دوبارہ پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ’اْن کی ریٹنگ 82 فیصد ہے۔‘میرے خیال میں انھوں نے مجھے جب ذہین کہا تو میں نے اسے تعریف کے طور پر لیا۔‘ ٹرمپ نے کہا کہ پوتن کا اپنے ملک پر بہت بہترین کنٹرول ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر بننے کے بعد ’میرے خیال میں، میں اْن کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہوں۔امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ اگر وہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہو گئے تو امریکی افواج کے تمام شعبوں کو وسعت دیں گے۔
ریاست فلاڈیلفیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں زیادہ فوجی دستوں، جنگی جہاز اور کشتیوں کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جب وہ صدارت کا عہدہ سنھبالیں گے تو امریکی جنرل پہلے 30 دنوں میں اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کو شکست دینے کا منصوبہ پیش کریں۔اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے بارے میں اپنا نظریہ ’استحکام کے ذریعے امن‘ بیان کیا۔انھوں نے کہا کہ ’میں ایک ایسی خارجہ پالیسی کی تجویز دینا چاہتا ہوں جس میں امریکہ کے قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے، خطے میں استحکام لایا جائے اور دنیا میں کشیدگی ختم کی جا سکے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ناکام پالیسوں پر دوبارہ غور کیا جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت حکومتی اخراجات کم کیے جائیں گے، ٹیکسوں کی آمدن بڑھائی جائے گی اور وفاقی ملازمین تعداد کو کم کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ امریکہ اور نیٹو کے اتحادی ممالک کو بھی یہ باور کروائیں گے کہ وہ اپنی قومی آمدن کا دو فیصد دفاع پر خرچ کریں۔
30دنوں میں داعش کا خاتمہ ۔۔۔! دعوے نے ہلچل مچا دی
8
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں