جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی میڈیا نے مودی پر بجلی گراد ی ، بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے نریندر مودی کے جی 20 کانفرنس سے پہلے دورہ ویتنام کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سوشل میڈیا پربحث ہورہی ہے کہ جس ملک کے مظلوم عوام سیلاب کی آفتوں کے نتیجے میں ایک ایک نوالے کے محتاج ہو گئے ہوں اس ملک کا وزیر اعظم اپنی ہٹ دھرمی اور انا کی خاطر ویتنام کو 50 کروڑ ڈالر کی امداد دے آیا ہے ، ایسے شخص کا ذہنی معائنہ وقت کا تقاضا کرتا ہے ۔ اس بحث میں بھارتی دفاعی تجزیہ نگاروں کے علاوہ اقتصادی ماہرین اور لاکھوں کی تعداد میں بھارت کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا تھا کہ آخر یہ سب کچھ کر کے نریندر مودی کن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں ۔
بہرحال ویتنام کو دی جانے والی خطیر رقم نے وزیراعظم نریندر مودی کو سیلاب متاثرین کے ساتھ اور کئی ڈپلومیٹک ایشوز پر بھی گھیرنا شروع کر دیا ہے ۔ ایک طبقے کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ویتنام کے ساتھ کئی سمندری اور دفاعی امور پر چین کی رسہ کشی چل رہی ہے ، مودی کا شی جن پنگ سے ملاقات سے پہلے ویتنام جانا اور اس ملک کو 50 کروڑ ڈالر کا اقتصادی پیکیج کے علاوہ دفاع جیسے حساس شعبے میں 12 معاہدوں پر دستخط کرنا اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ بھارت چین سے اپنے تعلقات استوار کرنے میں مخلص نہیں ، بلکہ مودی کا دورہ چین بھی ان کے ان ہتھکنڈوں کی وجہ سے ناکام تصور کیا جارہا ہے ۔ اگر مودی کو ویتنام جانا ہی تھا تو یہ پروگرام جی 20 کانفرنس سے واپسی پر بھی انجام دیا جا سکتا تھا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…