انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے وزیرداخلہ کے استعفے کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں ممکن ہیں، شام میں داعش اورکرد باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ۔انقرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کے استعفے کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں ممکن ہیں۔ شام میں داعش اورکرد باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے آنے والے وقت میں ترک کابینہ میں مزید تبدیلیاں کی جائیں لیکن وزیراعظم نے ایسے کسی اقدام سے فی الحال مجھے آگاہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ داعش اور کرد ملیشیا دونوں دہشت گرد اور ترکی کے لیے خطرہ ہیں، شام میں ترک فوج کی مہم صحیح سمت میں جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ترک وزیر اعظم نے وزیر داخلہ علی ایفکان کے استعفی کی تصدیق کردی تاہم لیکن استعفی دینے کی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ ترک وزیر اعظم کے مطابق وزیر محنت سلیمان نے وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق علی ایفکان نے گزشتہ روز گرفتاریوں سے متعلق نئے اعداوشمار کا اعلان کیا تھا کہ 2016 کے شروعات سے اب تک 865 افراد گرفتار کئے گئے جس میں سے آدھے غیر ملکی ہیں ۔