منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی یونیورسٹی پر حملہ،افغان صدر نے پاکستان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے پاکستان سے امریکی یونیورسٹی پر حملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو سمجھنا چاہیے کہ افغانستان خوشحالی اور اپنے دشمنوں کو تباہ کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے کابل میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی امریکی یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انکا کہنا تھاکہ دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو سمجھنا چاہیے کہ افغانستان خوشحالی اور اپنے دشمنوں کو تباہ کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔صدر کے نائب ترجمان سید ظفر ہاشمی کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام ثبوت اوردستاویزات پاکستان کو فراہم کردی ہیں جو اس بات کا اشارہ ہیں کہ کابل کی امریکی یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی ۔ہم نے پاکستان سے تسلی بخش جواب فراہم کرنے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ کابل میں امریکی یونیورسٹی پر مسلح افرادکے حملے میں طلبا اور پروفیسر سمیت 16افراد ہلاک اور 39زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد افغان حکومت نے حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور تین ٹیلی فون نمبر پاکستانی حکام کو دیئے جو مبینہ طور پر حملے میں استعمال ہوئے اس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کو ٹیلی فون کرکے بتایا کہ افغان حکام کی اطلاعات پر پاک افغان سرحد پر کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ سمز افغان کمپنی آپریٹ کررہی تھی جس کے سگنل پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی آتے ہیں۔حملے کی پاکستان میں منصوبہ بندی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…