اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے میٹروپولیٹن شہر گوانگ ڑو میں پولیس نے ہوٹل انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پانچ مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کو قیام کی اجازت نہ دیں، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔تاہم چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسے اس حوالے سے بنائی جانے والی کسی پالیسی کا علم نہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تین ہوٹلز جن میں ایک دن قیام کا کرایہ 23 ڈالر تک ہے، ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے انہیں مارچ کے مہینے میں ہدایات موصول ہوئی تھیں کہ پاکستان، شام، عراق، ترکی اور افغانستان کے شہریوں کو قیام کی اجازت نہ دیں۔ ہوٹل کے ایک ملازم نے بتایا کہ ان ملکوں کے شہریوں کو قیام کی اجازت نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہدایات ان ہوٹلز کو دی گئی ہیں جو انتہائی سستے ہیں اور جن پانچ ممالک کے شہریوں کے حوالے سے احکامات جاری کیے گئے ہیں وہ دہشتگردی سے متاثرہ ہیں جبکہ شام، عراق اور افغانستان حالت جنگ میں ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کا کہنا ہے کہ انہیں گوانگ ڑو میں ایسی کسی ہدایات کے جاری ہونے کا علم نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک چین کا تعلق ہے ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہم چین اور دیگر ممالک سے آنے والے لوگوں کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرتے ہیں اور ان کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے موزوں پالیسیاں بناتے ہیں۔واضح رہے کہ چین کے مسلم اکثریت والے صوبے سنکیانگ سے بھی یہ رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں کہ وہاں مسلمانوں کو داڑھی رکھنے اور رمضان کے دوران روزے رکھنے سے روکا جاتا ہے۔
چینی ہوٹلز میں پاکستان سمیت مسلم ممالک کے شہریوں کے قیام پر پابندی۔۔۔ہنگامہ کھڑا ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
-
تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ



















































