منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئندہ حجاج کرام جمرات پر شیطان کو کنکریاں مارنے جائیں گے تو انہیں ۔۔۔! حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھگدڑ سے بچنے کیلئے سعودی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ دورانِ حج کنکریاں مارنے کے اوقات میں کمی کی جائے گی۔ سعودی اخبارات نے سعودی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جمرات پر کنکریاں مارنے کے اوقات کو کم کر کے 12 گھنٹے کر دیا جائے گا۔شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل حسب معمول منیٰ میں 11 ستمبر کو شروع ہو کر تین دن تک جاری رہے گا۔ منٰی کا مقام مسجد الحرام سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حج سے متعلق وزارت کا کہنا ہے کہ رواں برس پہلے دن صبح چھ بجے سے لے کر ساڑھے دس بجے تک کنکریاں مارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسرے دن دوپہر دو بجے سے شام چھ بجے تک جبکہ تیسرے اور آخری دن صبح ساڑھے دس بجے سے لے کر دو بجے تک کنکریاں مارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی گزٹ نے وزرات کے نائب سیکریٹری حسین الشریف کے حوا لے سے بتایا کہ اس عمل سے حاجیوں کو کنکریاں مارنے میں آسانی ہوگی اور رش کم ہونے کی وجہ سے بھگدڑ کا خطرہ نہیں رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…