برلن(این این آئی)جرمن وزیر داخلہ ڈے میزیئر نے کہاہے کہ ملکی ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر ممکنہ دہشت گردوں اور مشتبہ افراد کے چہرے پہچان لینے والے سسٹم کی تنصیب کی جائیگی ،یہ نظام انسداد دہشت گردی میں بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے۔جرمن اخبار کو انٹرویومیں وزیرداخلہ نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ گزشتہ ماہ ملک میں عسکریت پسندوں کی طرف سے کیے جانے والے دو خونریز حملوں کے بعد جرمنی کے تمام ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر ایسے نظام نصب کر دیے جائیں گے ، جن کی مدد سے مشتبہ افراد کے چہروں کی آن لائن شناخت ممکن ہو سکے گی،ڈے میزیئر نے کہا کہ انٹرنیٹ پر ایسے بہت سے سافٹ ویئر موجود ہیں، جن کی مدد سے کسی بھی شخص کی تصویر آن لائن اپ لوڈ کر کے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آیا تصویر میں نظر آنے والا فرد کوئی سیاستدان ہے یا پھر کسی دوسرے شعبے کی کوئی مشہور شخصیت ہے۔