نیویارک(این این آئی)14اگست کو پاکستان کیساتھ یوم آزادی منائیں گے اوربھارتی پرچم نذرآتش کریں گے،سکھ برادری کے اعلان نے ہلچل مچادی، امریکا میں مقیم سکھ کیمونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 14 اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی تقریبات میں وہ بھرپور شرکت کرینگے لیکن 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جائیگا۔نیویارک میں مقیم سکھ کیمونٹی کے رہنما چرن سنگھ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے سکھوں اور کشمیر میں لڑنے والے کشمیری مجاہدین کے خلاف جو آپریشن شروع کر رکھا ہے بھارتی حکومت کے اس بھیانک کردار کو بڑی طاقتیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نظر انداز کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جب گجرات کا وزیراعلٰی تھا تو اْس نے مسلمانوں کی سرعام گردنیں کٹوائی تھیں آج وہ بھارت کا وزیراعظم بن کر کشمیر میں اور بھارت میں موجود اقلیتوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے اور کوئی بھی ملک اس بدمست ہاتھی کو روکنے کی کوشش نہیں کر رہا۔انہوں نے الزام لگایا کہ سب کو پتہ ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان سے مل کر پاکستان میں بم دھماکے کروا رہی ہے لیکن سب بڑے ممالک خاموش تماشائی سا کردار ادا کر رہے ہیں اگر کل کو بھارت میں کوئی بم دھماکہ ہو جاتا ہے تو پھر یہی بڑے ممالک بھارت کی زبان بولتے ہوئے پاکستان پر شکنجہ کسنے کے لیئے پَر تولنا شروع کر دینگے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم سکھ کیمونٹی بھارت کا یوم آزادی ” یوم سیاہ ” کے طور پر منائے گی اور بھارتی پرچم بھی نظر آتش کرینگے ہم نے اقوام متحدہ اور وائٹ ہاوس کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں کہ سکھ عوام بھارت کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیئے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم بھارت سے آزادی لیکر دم لینگے اور کشمیر میں جاری کشمیریوں کی تحریک کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اگر پاکستان ہماری مدد کرئے تو ہم بہت جلد خالصتان اور کشمیر آزاد کرا سکتے ہیں۔
14اگست کو پاکستان کیساتھ یوم آزادی منائیں گے اوربھارتی پرچم نذرآتش کریں گے،سکھ برادری کے اعلان نے ہلچل مچادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ
-
تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا



















































