پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عارضہ قلب میں مبتلا ننھی بچی کے ساتھ والد کا ایسا اقدام کہ جو کوئی باپ کبھی نہ کرتا

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصرمیں ایک شخص نے عارضہ قلب میں مبتلا اپنی ننھی بچی کوہسپتال چھوڑ کر غائب ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ “فیس بک” پر گم شدہ بچوں کے عنوان سے ایک صفحہ کھولا گیا ہے جس میں عارضہ قلب میں مبتلا بچی کا بھی احوال درج ہے جس کی والدہ سرطان کے باعث حال ہی میں انتقال کرگئی تھی جب کہ والد دل کی بیماری کا شکار بچی کا علاج کرانے کی مالی صلاحیت نہیں رکھتا تھا جس کے نتیجے میں وہ بچی کو اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے المحلہ العام کے ہسپتال میں ایک شخص کو دیکھا جو ایک شیر خوار بچیالرحمہ کو اٹھائے ہوئے رو رہا تھا۔ بعد ازاں وہ بچی کوہسپتال میں چھوڑ کر غائب ہوگیا۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ والد بچی کے علاج کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا جس پر اس نے بچی کو اسپتال چھوڑ کر خود فرار میں عافیت جانی۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ رحمہ اس کی آئینی اولاد ہے۔ اس کی والدہ سرطان کے باعث انتقال کرگئی تھی۔ اس کے خاندان کے کئی افراد ناقابل علاج فالج کا شکار ہیں جن کے جسمانی اعضا تک کاٹے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…