کابل(این این آئی)افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے اور ساتھ مل کر کام کرنے یا انتخابی اصلاحات کو عملی شکل دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی وڑن پر نشر ہونے والا یہ بیان عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان تاحال درپردہ جاری اختلافات کو منظرِ عام پر لے آیا ہے۔ اس بیان نے 2014ء میں تشکیل پانے والی قومی حکومت کے استحکام کے حوالے سے بھی نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔ عبداللہ عبداللہ کو شکایت رہی ہے کہ کلیدی فیصلے اْن کے ساتھ مشورے کے بغیر کیے جاتے ہیں۔ اْن کا یہ بھی الزام ہے کہ صدر غنی مغرور ہیں اور ملک کی ابتر ہوتی ہوئی صورت حال سے کٹے ہوئے ہیں۔ دو سال پہلے کے صدارتی انتخابات میں دونوں امیدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے تھے
افغان حکومت میں پھوٹ پڑ گئی،عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی پر ’’وار‘‘کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































