کابل(آئی این پی ) افغان سیکورٹی فورسز نے شدید لڑائی کے بعد ہلمند کے مرکزی ضلع ناوا پر طالبان کے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی لڑائی میں طالبان کے 80 شدت پسندمارے گئے ،ادھرصوبہ ہرات اور لغمان میں بم دھماکوں میں 4سیکورٹی اہلکاروں سمیت 8افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے جبکہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں جاری سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 32جنگجو ہلاک اور 26زخمی ہوگئے ۔جمعرات کو افغان میڈیا کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز نے شدید لڑائی کے بعد صوبے ہلمند کے مرکزی ضلعے ناوا پر افغان طالبان کے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔اطلاعات کے مطابق ناوا جانے والی مرکزی شاہراہ تاحال بند ہے لیکن افغانستان کی افواج مرکزی شاہراہ کے بجائے جنوبی راستے سے داخل ہوئیں۔طالبان کے شدت پسندوں اور حکومتی افواج کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ہلمند صوبے کے گورنر کا کہنا ہے کہ وہ اس آپریشن میں ذاتی طور پر شامل رہے ہیں۔ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ گذشتہ رات سے اب تک ناوا اور ناد علی ضلعوں میں ہونے والی لڑائی میں طالبان کے 80 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ہلمند کے صوبائی کونسل کے سربراہ کے مطابق اس آپریشن کے بعد طالبان کو صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ سے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔وزارتِ دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا کہ ’لشکر گاہ میں سکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہے۔‘ترجمان دولت وزیری نے بتایا کہ ’ہم نے ناوا پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ مضافاتی علاقوں میں لڑائی جاری ہے لیکن کلیئرنس آپریشن میں ہمیں کامیابی ہو رہی ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ اس لڑائی میں درجنوں طالبان زخمی ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ چند دونوں کے دوران ہلمند حکومتی افواج اور طالبان کے درمیان میدانِ جنگ بنا ہوا ہے اور دارالحکومت لشکر گاہ سے ہزاروں افراد نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی ہے۔ شہر میں پانی اور خوراک کی قلت ہے۔ہلمند کا شمار افغانستان کے اْن صوبوں میں ہوتا ہے جہاں امریکہ اور اتحادی افواج کو سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔افغانستان سے امریکہ افواج کے انخلا کے بعد بھی امریکہ نے حالیہ مہینوں کے دوران ہلمند اور قندوز میں سینکڑوں فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔صوبہ لغمان میں بم دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ۔صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ علی شنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی کی دیسی ساختہ بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے میں 2پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوئے جبکہ 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔مغربی صوبہ ہرات کے ضلع شنداد میں خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعے میں 5افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے ۔صوبائی حکام کاکہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی افغان نیشن آرمی کے بیس کے قریب دھماکے سے اڑا لی ا س دوران فائرنگ بھی کی گئی جس میں 2فوجیوں سمیت 5افراد ہلاک اور 9دیگر زخمی ہوگئے جس میں 3اہلکار بھی شامل ہیں۔دریں اثناء پولیس ترجمان سید احمد محمدی نے بتایا کہ دہشتگردوں نے دھماکہ خیز موادایک رکشا میں نصب کررکھی تھی جسے فوجی بیس کے قریب اڑا یا گیا۔دوسری جانب صوبہ ننگرہار میں جاری سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 32جنگجو ہلاک اور 26زخمی ہوگئے۔افغان نیشنل آرمی کی صلیب ملٹری کور کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار میں جاری آپریشن ’’قہر سیلاب‘‘ کے دوران آرٹلری اور فضائی مدد بھی شامل تھی ۔فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع آچن میں داعش کے 32جنگجو مارے گئے جبکہ 26دیگر زخمی بھی ہوئے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں چند مسلح داعش کے جنگجو موجود ہیں تاہم ضلع آچن کے کئی علاقوں کو داعش سے پاک کردیا گیا ہے ۔ضلعی کھوگیانی میں دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے 2طالبان جنگجو مارے گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔
افغان فورسز کو بڑی کامیابی‘طالبان شدید نقصان سے دوچار‘اہم علاقہ ہاتھ سے نکل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب حکومت نے سکولز دوبارہ کھولنے سے پہلے نئی ہدایات جاری کردیں
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ
-
شادی شدہ مرد کا کسی غیر لڑکی سے تعلق جرم نہیں، عدالت کا اہم فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کے بارےوزیراعظم کا اہم اعلان
-
یکم اپریل سے تعلیمی ادارے ہفتے میں کتنے دن کھلیں گے؟ بڑا اعلان ہوگیا
-
4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
-
صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد کے بارے میں نازیبا اور سخت ریمارکس،ویڈیو بھی سامنے آ گئی
-
روس کا یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
-
پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، CSMنے JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلا...
-
عرب ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر مشاہد حسین اور اسرائیلی قومی سلامتی کے سابق مشیر میں بحث ہو گئی۔۔۔ و...
-
راولپنڈی میں ڈرائیور اور کنڈکٹر نے مسافر ویگن میں 19سالہ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ ب...
-
طالبہ نے کلاس روم میں شادی کی پیشکش کر نے پر پر وفیسر کی ٹھکائی کر دی
-
سونے کی قیمت نے پھر اڑان بھر لی
-
نئے فارمولے کے تحت فکسڈ چارجز، بجلی صارفین کا بل کئی گنا بڑھ گیا



















































