انقرہ (این این آئی)ایردوآن نے پوٹن کو ’پیارے دوست‘ کہتے ہوئے مخاطب کیا اور کہا کہ انقرہ حکومت روس کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے۔،ترک صدر نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ وہ اپنے تعلقات کو معمول پر لاتے ہوئے انہیں پہلے سے زیادہ مضبوط بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ توانائی کے اہم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کو تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاکہ انقرہ اور ماسکو دونوں ہی اپنے تعلقات کو کشیدگی کے بادلوں سے نکال کر بہتر بنانے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ایردوآن نے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر پوٹن سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے تناؤ کے خاتمے کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کی بہتری اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایردوآن نے پوٹن کو ’پیارے دوست‘ کہتے ہوئے مخاطب کیا اور کہا کہ انقرہ حکومت روس کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے۔ ایردوآن نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ روس ان کے ملک میں پہلا جوہری پلانٹ تعمیر کرنے میں بھی انقرہ کو مدد فراہم کرے۔اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اتنے خراب نہیں کہ وہ بحال نہ ہو سکیں۔ پوٹن کا کہنا تھا کہ روسی سیاح اب دوبارہ ترکی کا رخ کرنا شروع کر دیں گے۔پوٹن کا کہنا تھا کہ وہ شام کے معاملے پر ایردوآن سے ایک الگ ملاقات کریں گے، جس میں فوجی اور خفیہ اداروں کے اعلیٰ اہلکار بھی شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ شامی بحران کے حل کے حوالے سے دونوں ممالک کی حکمت عملی میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ پوٹن شامی صدر بشار الاسد کے اہم حلیف ہیں جبکہ ایردوآن اسد کو اقتدار سے الگ دیکھنا چاہتے ہیں۔ترکی میں پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایردوآن پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی دورے پر روس پہنچے ہیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں ترکی کی جانب سے شامی سرحد پر محو پرواز ایک روسی جنگی طیارے کو گرائے جانے کے بعد ایردوآن اور پوٹن کے مابین یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی۔شامی سرحد پر ترکی کے ایک ایف سولہ طیارے کی جانب سے ایک روسی جنگی طیارے کو مار گرائے جانے پر روسی صدر پوٹن بہت برہم ہوئے تھے، جس کے بعد ترکی کے خلاف پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں اور ایردوآن کے ساتھ اْن کی الفاظ کی ایک ایسی جنگ شروع ہو گئی تھی، جس کے بعد لگتا تھا کہ دونوں کے تعلقات شاید ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خراب ہو چکے ہیں۔تاہم ایردوآن اور پوٹن کی اس ملاقات کو دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ طیارے حادثے کے بعد روس نے نہ صرف ترکی پر پابندیاں عائد کر دی تھیں بلکہ اپنے سیاحوں کو بھی اس ملک میں نہ جانے کی تاکید کی تھی، جس سے ترکی کی سیاحت کی صنعت کو مالی نقصان بھی ہونا شروع ہو گیا تھا۔ ایردوآن سے ملاقات کے دوران پوٹن نے مزید کہا کہ ماسکو حکومت ترکی کی زراعت کی صنعت پر عائد کردہ پابندیوں کو بھی مرحلہ وار اٹھا لے گی۔ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے فوری بعد پوٹن نے ایردوآن کو فون کر کے اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا۔ آج بروز منگل سینٹ پیٹرز برگ میں پوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایردوآن نے اس حوالے سے پوٹن کا خاص شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس فون کال سے وہ، ان کے ساتھیوں اور عوام کو خوشی ہوئی تھی۔ناقدین کا خیال ہے کہ ایردوآن اس مخصوص وقت میں روسی کے ساتھ روابط بڑھاتے ہوئے امریکا اور یورپی یونین ساتھ اپنے تنازعات میں اپنا پلڑا بھاری کرنا چاہتے ہیں۔انقرہ حکومت واشنگٹن پر زور دے رہی ہے کہ وہ امریکا میں خود ساختہ جلاونی کی زندگی بسر کر رہے ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کر دے۔ ایردوآن کا کہنا ہے کہ ترکی میں بغاوت کی کوشش میں ان کا ہاتھ تھا۔ تاہم گولن ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔اسی طرح ایردوآن ترکی میں ’باغی عناصر‘ کے خلاف جاری حکومتی کریک ڈاؤن پر یورپی یونین کے تحفظات سے بھی کچھ خاص خوش نہیں ہیں۔ اس تناظر میں ترکی اور یورپی یونین کے مابین مہاجرین سے متعلق ڈیل بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔
پیوٹن پیارے ۔۔۔! ترک صدر کے موقف کی ’’تبدیلی‘‘ نے دنیا کو حیران کردیا،ناقابل یقین گفتگو
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی



















































