پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

طالبان اور افغان فورسز میں گھمسان کی لڑائی جاری،اعلیٰ حکام نے خطرناک انتباہ کر دیا

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے مرکزی شہر لشکر گاہ کے قریب طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے دمیان گھمسان کی لڑائی جاری ،حکام نے متنبہ کیا ہے کہ لشکر گاہ طالبان کے قبضے میں جا سکتا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے متنبہ کیا ہے کہ جنوبی صوبہ ہلمند کا مرکزی شہر لشکر گاہ طالبان کے قبضے میں جا سکتا ہے۔یہاں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کے مزید دستے بھی یہاں تعینات کر دیے گئے ہیں۔
سکیورٹی حکام اور مقامی عمائدین کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے کہ لشکر گاہ کے لیے خطرہ موجود ہے لیکن صورتحال قابو میں ہے۔تاہم صوبائی کونسل کے سربراہ کریم اتل کہنا ہے کہ طالبان نے لشکر گاہ شہر کو پوری طرح سے گھیر لیا ہے اور فوج اور پولیس کو ان کی چوکیوں سے واپس بلا لیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمیں مرکزی حکومت کی طرف سے مدد نہیں ملتی تو صوبہ جلد ہی(ہاتھوں سے نکل)جائے گا۔کریم اتل کا کہنا ہے کہ تازہ دم فورسز آ رہی ہیں۔لڑائی کے باعث لشکر گاہ کے لیے بڑی شاہراہیں بند ہیں جس کی وجہ سے شہر میں خوراک اور دیگر اشیائے ضروری کی قلت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں جب کہ یہ خبریں بھی موصول ہو چکی ہیں کہ یہاں سے ہزاروں افراد نے لڑائی کے پیش نظر نقل مکانی کی ہے۔
طالبان نے شہر کے مرکزی حصے سے چند کلو میٹر دور چند علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔بین الاقوامی غیر سرکاری طبی امدادی تنظیم “ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز” کے ایک نمائندے کے مطابق تنظیم نے لشکر گاہ میں اپنی سرگرمیوں کو محدود کرتے ہوئے اپنے غیر ملکی عملے کی تعداد کو کم کر دیا ہے اور یہاں صرف ہنگامی طبی امداد کی سہولت کو جاری رکھا ہے۔ان کے بقول یہاں تنظیم کے زیر انتظام تین سو بستروں کا اسپتال کام کر رہا ہے لیکن حالیہ دنوں میں لڑائی کے باعث سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے یہاں مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…