پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

گوگل کا انتہائی قابل مذمت اقدام، دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کا وجود مٹا دیا ہے اور نئے نقشے میں جغرافیائی اعتبار سے فلسطین کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے۔گوگل نے دنیا کے نئے نقشے پر فلسطین کا نام و نشان ہی مٹا دیا۔ 25 جولائی 2016 سے گوگل نے فلسطین کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کو پس پشت ڈالتے ہوئے نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں فلسطین کا وجود ہی موجود نہیں۔ اگر گوگل کے سرچ بار میں فلسطین لکھ کر سرچ کیا جائے تو فلسطین کے بجائے اسرائیل دکھائی دیتا ہے اور غزہ اور فلسطین کی حدود کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے جس پر فلسطینی عوام سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

1

سماجی کارکن زیک مارٹن نے گوگل کے اس اقدام کے خلاف آن لائن پٹیشن کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں گوگل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین کو دنیا کے نقشے پر دکھایا جائے جب کہ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے نقشے سے فلسطین کو مٹانا وہاں کے لاکھوں عوام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے، گوگل نے یہ جان بوجھ کر کیا ہے یا کسی اور وجہ سے تاہم یہ بات واضح ہے کہ گوگل اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطین کی نسل کشی کی سازش میں شریک ہورہا ہے۔ پٹیشن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آن لائن پٹیشن پر دستخط کریں اور گوگل کو پیغام دیں کہ اسرائیلی حکومت فلسطین کی زمین پر قابض ہے اس لئے دنیا کے نقشے پر فلسطین کو دوبارہ دکھایا جائے۔

آن لائن پٹیشن پر اب تک لاکھوں افراد دستخط کر چکے ہیں جب کہ فلسطین کے صحافیوں نے گوگل کے اس اقدام کو اسرائیلی حمایت کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل کا مقصد فلسطین کی تاریخی حیثیت اور جغرافیہ کو مسخ کرنا ہے۔

2

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین از ہیر کے نام سے ہیش ٹیگ مقبول ہورہا ہے جس میں لاکھوں افراد اب تک اپنے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ گوگل سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بائیکاٹ گوگل بھی مقبول ترین ٹرینڈ بنتا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے نومبر 2012 میں فلسطین کو غیررکن ممبر مبصر کا درجہ دیا گیا تھا جس کے حق میں 130 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی امریکا نے فلسطین کی مخالفت اور 41 ممالک نے کسی کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…