اسلام آباد(آن لائن) بلیک لسٹ میں موجود امریکی شہری میتھیو کریگ بیرٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں مستقل قیام کرنے کی غرض سے امریکا سے واپس آیا تھا۔خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بلیک لسٹ میں موجود ایک امریکی شہری کو ہفتہ 6 اگست کو دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے پر اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف پاکستان کسٹم ایکٹ اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔میڈ یا رپو رٹ کے مطا بق امریکی شہری نے زبردستی پاکستان میں داخل ہونے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلیک لسٹ ہونے کے باوجود ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں گیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ نے انھیں پاکستان کا ویزا جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تفتیش کے دوران امریکی شہری سے کئی سوالات پوچھے کہ وہ اپنی بیوی بنوشا خان کے بغیر مستقل طور پر پاکستان کیوں منتقل ہونا چاہتا تھا اور اس نے 24 گھنٹے کے اندر اندر 4 سال کا ملٹی پل ویزا کیسے حاصل کرلیا۔اس واقعے کے بعد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی گئی جو امریکی شہری کو ویزے کے اجراء کے خلاف تحقیقات کرے گی۔مذکورہ امریکی شہری کو ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے سب انسپکٹر راجہ آصف اور ان کے بیٹے احتشام الحق نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلیئر کیا، جس کے بعد دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکار احتشام الحق کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ان کے والد سب انسپکٹر راجہ آصف کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ میتھیو بیرٹ کو مئی 2011 میں جھنگ بھارتر کے علاقے میں حساس تنصیبات کی تصاویر لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اورپولیس نے ان کے قبصے سے حساس تنصیبات کے نقشے بھی برا?مد کیے تھے۔اْس وقت میتھیو بیرٹ کے ویزے کی معیاد کی مدت 11 دسمبر 2011 تک تھی تاہم انھیں 4 جون 2001 میں انٹیلی جنس ایجنسی کی درخواست کے بعد فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔امریکا واپس جانے کی بجائے میھتیو بیرٹ روپوش ہوگئے تھے، جنھیں ویزے کے معیاد کی مدت ختم ہونے کے بعد اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ادھر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ندیم ظفر کو مبینہ طور پر میتھیوٹ بیرٹ کو کلیئر کرانے پر معطل کردیا گیا، ندیم ظفر کو اس سے قبل 2009 میں مبینہ طور پر غیر ملکیوں کے ساتھ روابط رکھنے پر معطل کیا گیا تھا، اْس وقت وہ ایف آئی اے میں انسپکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔بعدازاں ندیم ظفر چھٹیاں لے کر متحدہ عرب امارات چلے گئے اور 2013 میں وطن واپسی کے بعد ایف آئی اے سے دوبارہ وابستہ ہوگئے۔7 اگست کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ میں امریکی شہری کے دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے کی تحقیقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن ریٹائرڈ کیپٹن محمد الیاس کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی۔جے آئی ٹی کے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) کے مطابق ٹیم امریکی باشندے کو بلیک لسٹ قرار دیئے جانے کے بعد انھیں دوبارہ پاکستانی ویزا جاری کرنے کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔جے آئی ٹی امریکی باشندے کو ویزہ جاری کرنے کے معاملے پر ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ اور ایف آئی اے کے افسران کے خلاف بھی تحقیقات کرے گی۔جے آئی ٹی ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے کسی بھی افسر یا کسی بھی شخص کا ریکارڈ حاصل کرسکتی ہے۔جے آئی ٹی کو واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے 7 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
بلیک لسٹ امر یکی شہری کہا ں منتقل ہو نا چا ہتا تھا ؟ ایف آئی اے حقیقت سامنے لے آئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کے لیے واحد آپشن
-
پنجاب حکومت نے سکولز دوبارہ کھولنے سے پہلے نئی ہدایات جاری کردیں
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ
-
شادی شدہ مرد کا کسی غیر لڑکی سے تعلق جرم نہیں، عدالت کا اہم فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کے بارےوزیراعظم کا اہم اعلان
-
یکم اپریل سے تعلیمی ادارے ہفتے میں کتنے دن کھلیں گے؟ بڑا اعلان ہوگیا
-
4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
-
صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد کے بارے میں نازیبا اور سخت ریمارکس،ویڈیو بھی سامنے آ گئی
-
روس کا یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
-
پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، CSMنے JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلا...
-
عرب ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر مشاہد حسین اور اسرائیلی قومی سلامتی کے سابق مشیر میں بحث ہو گئی۔۔۔ و...
-
راولپنڈی میں ڈرائیور اور کنڈکٹر نے مسافر ویگن میں 19سالہ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ ب...
-
طالبہ نے کلاس روم میں شادی کی پیشکش کر نے پر پر وفیسر کی ٹھکائی کر دی
-
سونے کی قیمت نے پھر اڑان بھر لی



















































