ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

نوازشریف کی پیشکش پر بھارت میں ہنگامہ

datetime 9  اگست‬‮  2016 |

ممبئی (آئی این پی) ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش پر آگ بگولا ہوگئی ،شیوسینا کا کہنا ہے بھارت اپنے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان یا نوازشریف کواس بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے ترجمان منیشا کیندی کا کہنا ہے کہ بھارتی زخمی شہریوں کو علاج معالجے کی سولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے پاکستان کو اس بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد واقعات میں زخمی ہونے والے کشمیریوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بارے میں پاکستان یا نوازشریف کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ انکا مسئلہ نہیں ہے بھارت اپنے شہریوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے کہاتھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کشمیریوں کو علا ج معالجے کی سولیات فراہم کرنے کو تیار ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…