منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلامی فتوحات کے سنہری دور کی تاریخ مسخ کرنے کی تیاریاں شروع، نصاب کی کتابوں میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

دمشق(آئی این پی)شام میں بشار الاسد کی وزارت تعلیم نے سکول کے طلبہ کے لیے تاریخ کی کتابوں میں بعض اصطلاحات میں بنیادی نوعیت کی تبدیلی کی ہے جس میں خاص طور پر عثمانی دور کو ہدف بنایا گیا ہے۔تعلیم سال 2016-2017 کے لیے تاریخ کی کتاب کے نئے ایڈیشن میں سلطنت عثمانیہ کے سلطان ” محمد فاتح” کے نام سے “فاتح” کی صفت کو حذف کر دیا گیا ۔ اس طرح کتاب میں ان کا نام صرف ” محمد ثانی” رہ گیا ہے۔آٹھویں جماعت کی تاریخ کی کتاب میں ایک عبارت اس طرح سے تھی “ہم قسطنطنیہ کی فتح کو واضح کریں گے”۔ یہ عبارت تبدیلی کے بعد یوں ہو گئی ہے “ہم قسطنطنیہ پر قبضے کی اہمیت کو واضح کریں گے”۔ اس کے علاوہ “قسطنطنیہ کی فتح” کو بدل کر “قسطنطنیہ کا سقوط” یا “قسطنطنیہ میں داخل ہونے” سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔تاریخ کی کتابوں میں سلطنت عثمانیہ کے لیے استعمال ہونے والے “فتح” کے لفظ کو ہر جگہ سیاق کے برخلاف “داخل ہونے” یا “قبضے” کے الفاظ سے بدل دیا گیا ہے۔ اس طرح یہ صیغہ “عثمانی فتح” سے تبدیل ہو کر “عثمانی داخلے” یا “عثمانی قبضے” سے تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ تمام تبدیلیاں بشار الاسد کی وزارت تعلیم کی جانب سے سرکاری طور دی گئی ہدایات پر عمل میں لائی گئی ہیں۔یہاں تک کہ بلقان کو بھی بنیادی تبدیلیوں کی لپیٹ میں لے لیا گیا ہے۔ اس کا صیغہ “بلقان کی فتح” سے “بلقان میں داخلہ ” ہو گیا ہے۔ وہ تمام علاقے “جوعثمانیوں نے فتح کیے” یہ عبارت اب تبدیل ہو کر وہ تمام علاقے “جن پر عثمانیوں نے قبضہ کیا” ہو گئی ہے ۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ بشار الاسد کے پارلیمنٹ میں شام میں مذہبی تعلیم کا مضمون ختم کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے۔ اس حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز 28 جولائی کو زیر بحث لائی گئی۔ اس موقع پر چند ارکان کی جانب سے شدید مخالفت بھی سامنے آئی جن کو سیاسی حلقوں کی جانب سے اسلام پسند قرار دیا گیا۔شام میں دینی تعلیم کا مضمون ختم کرنے کا مطالبہ سب سے پہلے شامی حکومت کے مفتی احمد بدر الدین حسون کی جانب سے 2013 کے اواخر میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے مذکورہ مضمون کے بدلے “قومی تعلیم” کا مضمون شامل کرنے پر زور دیا تھا۔تاریخ کی کتابوں کی اصطلاحات میں بنیادی تبدیلیاں ظاہر کرنے والے دستاویز کی تصویر جاری ہونے کے بعد متعدد تبصرے سامنے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…