استنبول(آئی این پی) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد استبول میں جمہوریت کے حق کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد استبول میں جمہوریت کے حق کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی میں 35 لاکھ افراد شریک ہوئے ۔15 جولائی کو صدر رجب طیب اردگان کے اقتدار کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کے بعد سے ترکی میں ہر شام کو ہی عوام سڑکوں پر نکل کر اردگان سے حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس ناکام فوجی بغاوت کے نتیجے میں 273 افراد مارے گئے تھے جس کے بعد حکومت نے باغی عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان شروع کر رکھا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملک میں بغاوت کی کوشش کو ناکام بنانے پر عوام کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بغاوت کو ناکام بنانے کے لئے کافی ہیں،اگر بغاوت کامیاب ہو جاتی تو ہم اپنی سرزمین سے محروم ہو جاتے،دنیا ترک عوام کی طرف دیکھ رہی ہے ،آپ کو اس پر فخر ہونا چاہیے،اگر عوام چاہے کہ باغیوں کو سزا موت دی جائے تو پارٹیوں کو یہ بات ماننا ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد جمہوریت کے حق میں حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ ریلی نکالی جس میں 10لاکھ سے زائد عوام نے شرکت کی ۔اس موقع پر ترک صدر نے خطاب کیا ،ترک وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کمال کلیت شدار اوگلو بھی ریلی میں شریک تھے۔ رجب طیب اردگان نے کہاکہ ترکوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بغاوت کا ناکام بنانے کے لئے کافی ہیں ، اگر عوام چاہے کہ باغیوں کو سزا موت دی جائے تو پارٹیوں کو یہ بات ماننا ہو گی ۔انھوں نے کہاکہ دنیا ترک عوام کی طرف دیکھ رہی ہے ،آپ کو اس پر فخر ہونا چاہیے ، آپ سب نے مل کر آزادی اور جمہوریت کی لڑائی لڑی ہے ، آپ سب ہیرو ہیں ۔ترک صدر نے کہاکہ اگر بغاوت کامیاب ہو جاتی تو ہم اپنی سرزمین سے محروم ہو جاتے ۔
ترکی، استنبول کی سڑکیں پھر عوام سے بھر گئیں، لاکھوں افرادنکل پڑے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































