ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

مسلمانوں کیلئے بری خبر، مفتی اعظم پر قاتلانہ حملہ ہو گیا

datetime 6  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے سابق مفتی اعظم ڈاکٹر علی جمعہ کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ الجیزہ صوبے کے شہر چھ اکتوبر سِٹی میں پیش آیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سابق مفتی اعظم نماز جمعہ کا خطبہ دینے کے لیے شہر کی ایک مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر علی جمعہ کے ذاتی محافظین زخمی ہوگئے تاہم انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔سابق مفتی اعظم نے مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیا اور نماز بھی پڑھی۔ اس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔ادھر مصر کے عظیم اسلامی مرکز الازہر الشریف کی جانب سے سابق مفتی اعظم ڈاکٹر علی جمعہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…