منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

راجناتھ سنگھ کا دورہ پاکستان،بھارتی حکومت کا غیرمعمولی اقدام،پاکستان کی حمایت میں باضابطہ بیان نے سب کو حیران کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے مقامی میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کردیاہے کہ پاکستان میں ہونے والی جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) کانفرنس کے وزرائے داخلہ اجلاس کے دوران بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی تقریر کا بلیک آؤٹ کیا گیا۔بھارتی سرکاری خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں سرکاری حکام کے حوالے سے بتایاگیا کہ مقامی میڈیا کی یہ رپورٹس کہ سارک کانفرنس کے دوران راج ناتھ سنگھ کی تقریر کا بلیک آؤٹ کیا گیا، گمراہ کن ہیں۔مزید کہا گیا کہ سارک اجلاسوں کا یہ اصول ہے کہ میزبان ملک کا استقبالیہ میڈیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے جبکہ بقیہ کاروائی اِن کیمرہ ہوتی ہے، جہاں مسائل پر آزادی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ کی تقریر کا کوئی بھی حصہ میڈیا پر نہیں دکھایا گیا اور نہ ہی میٹنگ میں حصہ لینے والے کسی اور وزیر کی تقریر کو پیش کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ راج ناتھ سنگھ کی تقریر کو لائیو نہیں دکھایا گیا کیوں کہ اجلاس میں شریک کسی اور وزیر کی تقریر کو بھی سرکاری میڈیا نے لائیو نشر نہیں کیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس میٹنگ کا صرف ابتدائی حصہ لائیو دکھایا گیا جب وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے استقبالیہ تقاریر کیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری میڈیا نے راج ناتھ سنگھ کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا اور انہیں مکمل سرکاری پروٹوکول بھی دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے اپنے پاکستانی ہم منصب نثار علی خان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت نہیں کی کیوں کہ میزبان خود بھی اس موقع پر شرکت کرنے سے قاصر تھے۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے کانفرنس کے شرکاء کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا تھا جسے میٹنگ کے بعد شیڈول کیا گیا تھا۔تاہم ایجنسی کے مطابق چوہدری نثار میزبان ہونے کے باوجود فوری طور پر اجلاس کے بعد روانہ ہوگئے، جس کے بعد راج ناتھ سنگھ نے ظہرانے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔بھارت کی جانب سے یہ ردعمل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب بھارتی میڈیا پر اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئیں کہ راج ناتھ سنگھ کی تقریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیا گیا کیونکہ میڈیا تنظیموں کو ساتویں سارک وزرائے داخلہ کے اجلاس کو کور کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں صرف سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویڑن کو ہی اجلاس کی کوریج کی اجازت دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…