انقرہ /روم(این این آئی) ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے بیٹے پر منی لانڈرنگ کے الزام میں اٹلی نے تحقیقات کا آغازکردیا ہے ،اٹلی کے سرکاری چینل کوانٹرویو میں ایردوآن نے آگاہ کیا کہ شمالی شہر بولونیا میں جہاں ان کا بیٹا بلال زیرتعلیم تھا میں ہونے والی تحقیقات سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت بلال اٹلی واپس آیا تو ممکن ہے کہ اس کو گرفتار کرلیا جائے۔ اس سے اٹلی کے ساتھ ہمارا تعلق بھی مشکلات سے دوچار ہوسکتا ہے،ترک صدر کا 35 سالہ بیٹا بلال ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے2015 میں اٹلی گیا تھا۔ یہ بات واضح نہیں ہے کہ وہ اٹلی سے کب روانہ ہوا تاہم عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصہ پہلے ترکی لوٹ گیا تھا۔ بلال کی جانب سے کسی بھی غلطی کے ارتکاب کی تردید کی گئی ہے۔ایردوآن نے انٹرویو کے دوران دوٹوک انداز میں کہا کہ اٹلی کو چاہیے کہ وہ مافیا پر توجہ دے میرے بیٹے پر نہیں۔ایردوآن کے بیٹے بلال کے وکیل کا کہنا ہے کہ اْن کے مؤکل یہ اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی تمام تر مالی سرگرمیاں شفاف اور قانون کے مطابق ہیں اور یہ الزامات مطقا بے بنیاد ہیں،ایردوآن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے اٹلی کے وزیراعظم ماتیو رینتسی نے باور کرایا ہے کہ اٹلی کا اپنا خودمختار عدالتی نظام ہے اور اس کے جج اٹلی کے آئین کے پابند ہیں ترک صدر کے نہیں۔
اٹلی اپنے مافیا پر توجہ دے میرے بیٹے پر نہیں،ترک صدرکا انتباہ،اطالوی وزیراعظم نے جواب میں بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































