منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

داعش نے بڑے ملک میں حملے کا اعلان کر دیا ، ویڈیو پیغام جاری

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام و عراق میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے مغربی ممالک کے بعد اب روس کو بھی سنگین دھمکی دے دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم کی طرف سے یوٹیوب پر 9منٹ دورانیے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سنو پیوٹن! ہم روس آئیں گے اور تمہارے گھر میں گھس کر تمہیں قتل کریں گے۔ویڈیو میں داعش کے شدت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ائے ہمارے بھائیو! روس میں جہاد کرو، ان سے لڑو اور انہیں قتل کرو۔
ویڈیو میں یہ پیغام داعش کا ایک شدت پسند دیتا ہے جس نے چہرے پر ماسک پہن رکھا ہے۔یہ ویڈیو ایک گاڑی میں کسی صحرائی علاقے میں سفر کے دوران بنائی گئی ہے۔اس کے علاوہ ویڈیو میں مسلح شدت پسندوں کو صحرا میں دوسری حفاظتی گاڑیوں اور خیموں پر حملے کرتے اور وہاں سے اسلحہ اٹھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ویڈیو کے نیچے چلنے والی تحریر میں بتایا گیا ہے کہ یہ خیمے دراصل فوجی بیرک ہے جو عراقی شہر اکشت کے جنوب میں انٹرنیشنل روڈ پر واقع ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…