ماسکو( آن لائن )شام کے صوبے حلب میں روسی ہیلی کاپٹر کو باغیوں نے مارگرایاجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرمیں سوار پانچ افراد مارے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی عسکری حکام نے بتایاکہ زمین سے نشانہ بننے والے ایم آئی 8ہیلی کاپٹرمیں عملے کے تین افراد اور دوافسر سوار تھے جن میں سے کم ازکم چار مارے گئے ہیں ، ہیلی کاپٹر حلب شہرمیں امدادی اشیاء تقسیم کرنے کے بعد بیس کی طرف لوٹ رہاتھاتاہم ابتدائی طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کس گروپ نے نشانہ بنایا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر تباہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر کی تصاویر سامنے آگئی ہیں جس کے ملبے سے ممکنہ طورپر باغیوں نے پائلٹ کی لاش نکال لی اور گھسیٹتے ہوئے ایک طرف لے جاکر ایک گاڑی میں رکھ دی اوراس سارے عمل کی ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔حملے کے وقت ہیلی کاپٹر پالمیرہ شہر کے اوپر سے گزررہاتھا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ روسی افواج شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت کررہی ہے اور باغیوں کیخلاف برسرپیکار ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































