منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ترکی میں عوام ایک بار پھر سڑکوں پر وجہ سامنے آ گئی۔۔۔

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ترک صدر طیب اردوگان کے ہزاروں حامیوں نے ان کے حق میں مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی، اس موقع پر اردگان مخالف مظاہرین سے جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم پولیس نے صورت حال پر بروقت قابو پالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر کولون میں ہزاروں ترک باشندوں نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے خلاف اور ترک صدر طیب رجب اردوان کے حق میں ریلی نکالی۔ریلی میں ترک کے کھیلوں کے وزیر نے بھی شرکت کی۔ریلی میں شریک افراد ترک پرچم اٹھائے ہوئے تھے اورترکی اور جرمنی کے قومی ترانے گارہے تھے جبکہ کچھ لوگوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اردگان کے حق میں نعرے درج تھے۔
ریلی میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کے حق میں اور فوجی بغاوت کے خلاف ہیں اور اس ریلی کا مقصد ترک عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم جمہوریت کے دفاع میں ان کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب طیب اردوان کی پالیسیوں کے خلاف ترکوں اور کردوں کے ایک گروپ نے بھی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اردوان کی آمریت کے خلاف ہیں کیونکہ وہ کردوں آرمینیائی باشندوں اور دیگر اقلیتوں کو ظلم کا نشانہ بنارہے ہیں۔اس موقع پر کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی اور کئی مواقعوں پر دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معاملات کو قابو میں رکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…