منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

سعو دی عرب میں تنخوا ہیں نہ ملنے پر پاکستا نی ایسا کام کر نے پر مجبور ہو گئے کہ جان کرآپ کو بھی افسو س ہو گا

datetime 31  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آن لائن) سعودی عرب میں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سینکڑوں پاکستانی فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ پاکستانی سفارتخانے نے بھی مشکلات سے دوچار اپنے ان شہریوں کی معاونت کے لئے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے ،ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی اوجر کمپنی کے سینکڑوں پاکستانی کارکن ان دنوں انتہائی کمپسری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،کمپنی کے بعض ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اور اس کے ساتھ ستم ظریفی یہ ہے کہ کمپنی نے دمام ،جدہ اور ریاض میں موجود کیمپوں میں اپنے میس بھی بند کر دیئے ہیں جس سے کارکنوں کو کھانے پینے کی اشیاء حاصل کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے ،پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ چار دن سے خوراک کی عدم دستیابی کے باعث انتہائی مشکلات درپیش ہیں اور فاقہ کشی پر بھی مجبور ہو چکے ہیں ،پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ان کی تمام دستاویزات بھی ضبط کر رکھی ہیں ان کے ساتھ ساتھ حکامے بھی ختم ہو چکے ہیں جس کے باعث اپنے کیمپوں سے باہر بھی باہر نہیں جا سکتے ہیں جبکہ کیمپ میں بھی اشیاء ضروریہ دستیاب نہیں ہیں اگر فوری طور پر حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں اقدامات نہ اٹھائے کوئی بڑا انسانی سانحہ رونما ہو سکتا ہے ان پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار پاکستانی سفارتخانے کو صورت حال سے آگاہ کیا ہے لیکن سفارت خانے کی جانب سے محض تسلیاں دی جارہی ہیں عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ۔پاکستانی شہریوں نے حکومت پاکستان ،وزیر اعظم ،آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں اس مشکل سے نجات دلائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…