ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب میں حجاج کی خدمات کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں

datetime 28  جولائی  2016 |

مکتہ الکرمہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے دیگر محکموں کے ساتھ وزات قانون و انصاف بھی زائرین بیت اللہ کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ محکمہ انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں موسم حج کے موقع پرعازمین حج کی خدمت کے لیے وزارت انصاف کے 18 ذیلی شعبے چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر اپنی خدمات مہیا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزارت انصاف کے سیکرٹری ڈاکٹر احمد عبدالعزیز العمیرہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ محکمہ انصاف کے تمام ذیلی شعبے حجاج ومعتمرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ رواں موسم حج کے موقع پر محکمہ انصاف کی جانب سے حجاج کرام کی مکہ مکرمہ کی حدود کے اندر اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران آمد ورفت کے دوران انہیں ہر ممکن قانونی رہ نمائی اور مدد فراہم کی جائے گی۔ محکمہ انصاف کے ڈیڑھ درجن اداروں کی ٹیمیں مشاعر مقدسہ[منیٰ اور عرفات] میں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر موجود رہیں گی جو حجاج کرام کی جانب سے قربانی کے جانوروں کے حصول اور ان کی نیابت میں قربانی کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ فوت ہونے والے حجاج کرام کے سامان کی حفاظت، حجاج کی امانتوں کی حفاظت اور گم یا چوری ہونے والے سامان کی تلاش میں ان کی معاونت کریں گی۔سیکیورٹی حکام کی طرح محکمہ انصاف کی موبائل ٹیمیں حجاج کرام کیساتھ ساتھ سفر کریں گی۔ اس دوران عازمین حج کو درپیش قانونی مشکلات کے فوری حل میں ان کی مدد اور رہ نمائی کے ساتھ انتظامی امور میں بھی معاونت کریں گی۔ڈاکٹر العمیرہ کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف کی جانب سے 18 ذیلی شعبوں کی ٹیموں کو حجاج کرام کی رہ نمائی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بیت المال کے 26 ملازمین کو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر حجاج کو سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ذیلی شعبوں کی ٹیمیں حجاج کے سامان کی گم شدگی کی صورت میں اس کی تلاش، سامان کے چوری ہونے پر ڈھونڈنے میں مدد دینے، ہنگامی ضروریات کے پیش نظر ان کی ضروریات پوری کرنے، کسی مجرمانہ سرگرمی کا موقع پر قانونی نوٹس لینے اور حجاج کو قانونی تحفظ مہیا کرنے اور حجاج کو ان کے متعلقہ مراکز اور قیام گاہوں تک پہنچانے میں مدد مہیا کریں گے۔محکمہ انصاف نے حرم مکی شریف میں پانچ عدالتی مراکز قائم کیے ہیں جب کہ چھٹا مرکز المعیصم، ساتواں وادی العقبہ میں جمرہ عقبہ،آٹھواں وسطیٰ منیٰ، نواں مناں میں الخیف کے مقام پر قائم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…