بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

افغان طالبان نے بڑی طاقت حاصل کرلی،حیرت انگیز دعویٰ،امریکہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی)افغان طالبان نے بڑی طاقت حاصل کرلی،حیرت انگیز دعویٰ،امریکہ نے بڑا فیصلہ کرلیا،مزید فوجی اہلکار تعینات کرے گا،افغان طالبان نے قندھار میں ڈرون طیارے کو مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ زابل کے گورنر طالبان کے حملے میں بال بال بچ گئے،ادھر افغان انٹیلی جنس نے داعش کے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے ماہر کو گرفتار کرلیا، امریکہ افغان قومی دفاع اور سیکورٹی فورسز کی مددکیلئے 800کے قریب فوجی افغانستان میں تعینات کرے گا،افغان قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشتگردگروپوں کے خلاف موثر کاروائیوں کیلئے جدید ایم آئی 35گن شپ ہیلی کاپٹروں کی ضرورت ہے ۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ قندھار میں امریکی ڈرون طیارہ مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔طالبان نے ڈرون طیارے کی تصاویر بھی جاری کی ہے ۔طالبان کاکہنا ہے کہ ڈرون طیارے کو ضلع میوند میں مار گرایا گیا تاہم سیکورٹی حکام کی جانب سے طالبان کے دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔افغان فورسز کو امریکی محکمہ دفاع سے ایک معاہدے کے تحت 70سے زائد سکین ایگل ڈرون ملنے کی توقع ہے ۔ادھر زابل کے گورنر طالبان کے حملے میں بال بال بچ گئے ۔صوبائی حکام کاکہنا ہے کہ گورنر زابل ضلع شاہ جوئی کی طرف جارہے تھے کہ مسلح عسکریت پسندوں نے شاہ حسن خیل کے علاقے میں انکے قافلے کو نشانہ بنایا اس دوران جھڑپوں میں طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا جس پر وہ فرار ہوگئے ۔گورنر کا ایک سیکورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا۔افغان انٹیلی جنس نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے ایک اہم رکن کو گرفتار کرلیا جو دھماکہ خیزمواد بنانے کاماہر بتایاجاتا ہے ۔این ڈی ایس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار عسکریت پسند کی شناخت عزیز اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو داعش کا دھماکہ خیزمواد تیار کرنے کا ماہر ہے ۔بیان میں مزیدکہاگیا ہے کہ انٹیلی جنس اہلکاروں نے دو بارودی سرنگیں ،12کلو دھماکہ خیزمواد ،6پیکٹ واٹر جل دھماکہ خیز مواد ،2موبائل فون سیٹ جو ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کیلئے تیار کیے گئے تھے اور دیگر اسلحہ برآمد کیاگیا ہے ۔افغان قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشتگردگروپوں کے خلاف موثر کاروائیوں کیلئے جدید ایم آئی 35گن شپ ہیلی کاپٹروں کی ضرورت ہے ۔محمد حنیف اتمر روس کے سرکاری دورے پرہیں جو روس اور کابل کے درمیان تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ افغان قومی دفاع اور سیکورٹی فورسز کی مددکیلئے 800کے قریب فوجی افغانستان میں تعینات کرے گا۔اخبار کے مطابق امریکی یونٹ افغانستان میں چینوک ،اپاچی اور بلیک ہاکس ہیلی کاپٹروں کے استعمال میں مدد فراہم کرے گا۔ ڈویژن کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کیمیشا میکلم کا کہنا ہے کہ فوجی طبی انخلاء اور لاجسٹک سپورٹ مشن کی توقع کرسکتے ہیں لیکن انھوں نے اس بات سے انکا رکردیا کہ امریکی فوجی افغان ہم منصوبوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…