ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

ترکی میں بغاوت کے بعد وزارت خارجہ نے انتہائی اقدام اٹھا لیا ، بیرون ملک تعینات سفیروں بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 26  جولائی  2016 |

انقر ہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوگلو نے اعلان کیا ہے کہ فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پس منظر میں متعدد سفیروں کو برطرف کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چاووش نے کہا کہ اگر امریکا نے تْرک مذہبی شخصیت فتح اللہ گولن کو حوالے نہ کیا تو انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات متاثر ہوں گے۔ ترکی گولن پر رواں ماہ انقلاب کی ناکام کوشش کے ماسٹرمائنڈ ہونے کا الزام عائد کرتا ہے جب کہ گولن نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔اوگلو نے مزید کہا کہ وہ آئندہ دورے میں اس معاملے کو زیربحث لانے کے لیے امریکی ذمہ داران سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل واشنگٹن حکام کی جانب سے ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی کوشش میں گولن کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت طلب کئے گئے ہیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ حوالگی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…