بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بیوی کا لرزہ خیز قتل،تمام دباؤ مسترد،سعودی عرب میں امریکی شہری کوسزاسنادی گئی

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عدالت نے مملکت میں مقیم ایک امریکی شہری کو بیوی کے قتل کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ریاض میں عدالت نے مملکت میں مقیم ایک امریکی شہری کو بیوی کے قتل کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ امریکی پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سری لنکن بیوی کو قتل کر کے اس کی لاش الخرج کے علاقے میں آٹھ ماہ تک گیس نکالنے کے لیے مخصوص کنوئیں کے اندر ایک پائپ لائن میں چھپا دی تھی۔سعودی روزنامے عکاظ کے مطابق تیل کی ایک بڑی کمپنی کے کاری گروں کو اتوار کی صبح 4:30 پر ایک پائپ لائن کے اندر بیٹھی ہوئی حالت میں ایک لاش ملی۔ اس پائپ لائن کا نگراں ایک امریکی اہل کار ہے جس کی سری لنکن بیوی علاقے سے غائب ہوگئی تھی۔ کاری گروں نے فوری طور پر اپنے نگراں کو اطلاع کی تاکہ ذمہ داران تک اس معاملے کی آگاہی پہنچ جائے تاہم لاش کے بارے میں اطلاع میں دو گھنٹوں کی تاخیر ہوگئی۔ اس کی وجہ لاش کا تجزیہ کیا جانا تھا جس سے ظاہر ہوگیا کہ وہ اس نگراں کی بیوی کی ہے۔پوچھ گچھ کے دوران ایک کاری گر نے بتایا کہ قاتل نے اس سے لاش کو جلانے یا دفن کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس نے اس کو مسترد کرتے ہوئے نگراں سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داران کو آگاہ کردے۔ ایک دوسرے کاری گر کے مطابق نگراں نے انہیں پائپ لائن کی ویلڈنگ اور اس کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد اس پائپ لائن کو اپنے گھر کے سامنے رکھنے اور پھر کنوئیں میں ڈال دینے کا حکم دیا۔ تیسرے کاری گر نے بتایا کہ مجرم کو پائپ لائن کی نگرانی ملنے کے فوری بعد اس کی بیوی غائب ہوگئی تھی۔ملزم نے ان تمام گواہیوں کو مسترد کرتے ہوئے اقرار کیا کہ لاش اس کی بیوی کی ہے تاہم اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزم کو پانچ برس قید کی سزا سنائی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…